دیگر ممالک

ہند- امریکہ تجارتی معاہدے کا فریم ورک جاری، زراعت اور ڈیری کے شعبوں میں نہیں ہوا کوئی معاہدہ

ہندوستان اور امریکہ نے عبوری تجارتی معاہدے کا فریم ورک جاری کر دیا ہے۔ امریکہ نے ہندوستانی اشیا پر ٹیرف کو 18 فیصد کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ ہندوستان امریکی مصنوعات پر ٹیرف کم کرے گا۔

بھارت اور امریکا کے مابين تجارتی معاہدہ نہ ہو سکا
بھارت اور امریکا کے مابين تجارتی معاہدہ نہ ہو سکا 

ہندوستان اور امریکہ نے جمعہ کے روز ایک عبوری تجارتی معاہدے کا فریم ورک جاری کردیا جس سے دونوں ممالک کے مابین جامع دو طرفہ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی سمت میں نئی ​​رفتار ملی ہے۔ یہ اعلان وسیع مذاکرات اور حالیہ ٹیرف کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے جس سے دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی تعلقات میں نئی ​​رفتار کا اشارہ ملتا ہے۔

Published: undefined

اس سلسلے میں دونوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ اور ہندوستان اس فریم ورک کو تیزی سے نافذ کریں گے اور عبوری معاہدے کو حتمی شکل دینے کی سمت میں کام کریں گے تاکہ ایک باضابطہ طور سے باہمی فائدہ مند تجارتی معاہدہ (بی ٹی اے) کو مکمل کیا جاسکے۔ دونوں ممالک نے اسے اپنی شراکت داری میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

Published: undefined

مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل نے امریکہ کے ساتھ عبوری تجارتی معاہدے کا فریم ورک جاری کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم مودی کی فیصلہ کن قیادت میں ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ عبوری تجارتی معاہدے کے لیے مضبوط فریم ورک تیار کیا ہے۔ اس سے ہندوستانی برآمد کنندگان خاص طور پر ایم ایس ایم ای، کسان اور ماہی گیروں کے لیے 30 ٹریلین ڈالر کی وسیع مارکیٹ کے دروازے کھلیں گے۔ برآمدات میں اضافے سے خواتین اور نوجونوں کے لیے لاکھوں نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ اس فریم ورک کے تحت امریکہ ہندوستانی اشیا پر باہمی محصولات کو 18 فیصد تک کم کرے گا، جس سے ٹیکسٹائل ملبوسات، چمڑے اور جوتے، پلاسٹک اور ربڑ کی مصنوعات، نامیاتی کیمیکل، گھر کی سجاوٹ، دستکاری، اور منتخب مشینری جیسے اہم شعبوں میں ہندوستانی مصنوعات کو زیادہ سے بڑے بازار تک رسائی حاصل ہوگی۔اس کے علاوہ جینیرک فارماسیوٹیکلس، جواہرات اور ہیرے (جیمس اینڈ ڈائمنڈس) اور ہوائی جہاز کے پرزوں سمیت کئی اشیائ پر ٹیرف صفر کئے جائیں گے جس سے ہندوستان کی برآمدی مسابقت اور میک ان انڈیا کو مزید مضبوطی ملے گی۔

Published: undefined

پیوش گوئل نے کہاکہ یہ معاہدہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ اور دیہی معاش کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ حساس زرعی اور دودھ کی مصنوعات جیسے مکئی، گندم، چاول، سویا، پولٹری، دودھ، پنیر، ایتھنول (ایندھن)، تمباکو، بعض سبزیوں اور گوشت جیسے حساس زرعی اور ڈیری مصنوعا کو مکمل طور پر محفوظ کیا گیا ہے۔ یہ معاہدہ ہندوستان اور امریکہ کو ہمارے اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد کرے گا، جو ہمارے شہریوں اور کاروبار کے لیے پائیدار ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

Published: undefined

اس عبوری معاہدے سے قبل اس ہفتے کے شروع میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ ہندوستانی اشیا پر ٹیرف کو 50 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دے گا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس کے بدلے میں ہندوستان روسی تیل کی خریداری روک دے گا اور اپنی تجارتی رکاوٹیں کم کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب امریکہ سے 25 فیصد تعزیری ٹیرف خرید سکے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined