دیگر ممالک

’اگر توانائی بحران اسی طرح بڑھتا رہا، تو کوئی بھی ملک اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکے گا‘ آئی ای اے سربراہ کا انتباہ

آئی ای اے کے سربراہ فاتح بیرول نے کہا کہ ’’موجودہ حالات ماضی میں 2 بار آنے والے تیل کے بحرانوں کی ملی جلی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ آج عالمی معیشت بہت بڑے خطرے سامنا کر رہی ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ایران-اسرائیل جنگ، تصویر اے آئی</p></div>

ایران-اسرائیل جنگ، تصویر اے آئی

 

ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان تقریباً 3 ہفتے سے جنگ جاری ہے، جس کے ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔ اسی درمیان دنیا کی سب سے اہم آبی گزرگاہ ’آبنائے ہرمز‘ مؤثر طریقے سے بند ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان سمیت پوری دنیا میں ایندھن کی فراہمی سے متعلق تشویش بڑھ گئی ہے۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے بھی اس بحران کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔

Published: undefined

آئی ای اے کے سربراہ فاتح بیرول نے پیر (23 مارچ) کو کہا کہ اس جنگ سے پیدا ہوئے توانائی کے بحران کے باعث عالمی معیشت کو شدید خطرات لاحق ہیں اور کوئی بھی ملک اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہے گا۔ انہوں نے آسٹریلیا کی راجدھانی میں نیشنل پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’موجودہ حالات ماضی میں 2 بار آنے والے تیل کے بحرانوں کی ملی جلی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ آج عالمی معیشت بہت بڑے خطرے سامنا کر رہی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس مسئلہ کا حل جلد نکل آئے گا۔ اگر یہ بحران اسی سمت میں بڑھتا رہا تو کوئی بھی ملک اس کے اثر سے بچ نہیں پائے گا۔ اس لیے اب عالمی سطح پر فوری کوششوں کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ آئی ای اے نے پہلے بھی تیل بحران سے متعلق وارننگ دی تھی۔ گزشتہ جمعہ کو ایجنسی نے کچھ مفید مشورے دیے تھے، جن سے حکومتیں، کمپنیاں اور عام لوگ اس بحران کے اثر کو کم کر سکتے ہیں۔ 11 مارچ کو آئی ای اے کے رکن ممالک نے ایمرجنسی ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر متفق ہوئے تھے، جو ایجنسی کی تاریخ میں اسٹاک سے نکالی گئی اب تک کی سب سے بڑی مقدار ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس جنگ نے عالمی تیل کی منڈی میں سپلائی کا سب سے بڑا تعطل پیدا کر دیا ہے۔ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی نقل و حمل بند ہو گئی ہے، جس سے روزانہ تقریباً 2 کروڑ بیرل خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات متاثر ہو رہی ہیں۔ آمد و رفت بند ہونے سے پیٹرولیم مارکیٹ پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیزل، جیٹ ایندھن اور ایل پی جی جیسی ریفائنڈ مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اگلے 48 گھنٹوں میں ’آبنائے ہرمز‘ کو مکمل طور پر نہ کھولا گیا، تو امریکہ ایرانی بجلی گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حملے کا آغاز ایران کے سب سے بڑے پاور پلانٹ سے کیا جائے گا۔ اس کے فوراً بعد ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے کہا کہ اگر امریکہ نے اس کے توانائی کے مراکز پر حملہ کیا، تو وہ نہ صرف آبنائے ہرمز کو مستقل طور پر بند کر دے گا بلکہ ان تمام ممالک کے توانائی کے مراکز کو بھی نشانہ بنائے گا جہاں امریکی فوجی اڈے موجود ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined