دیگر ممالک

’مجھے مہنگائی پسند ہے‘، 3 سال کا ریکارڈ ٹوٹنے پر امریکی صدر ٹرمپ کے بیان سے لوگ سخت ناراض

امریکہ میں مئی ماہ کے دوران شرح مہنگائی 4.2 فیصد پر پہنچ گئی جو اپریل 2023 میں 3.8 فیصد تھی۔ امریکہ میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق صدر ٹرمپ کے عجیب و غریب بیان نے لوگوں کو ناراض بھی کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ڈونالڈ ٹرمپ</p></div>

ڈونالڈ ٹرمپ

 

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کا منفی اثر دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ امریکہ پر بھی خوب پڑ رہا ہے۔ اس جنگ کا ہی نتیجہ ہے کہ امریکہ میں مہنگائی نے گزشتہ 3 سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مئی ماہ میں شرح مہنگائی 4.2 فیصد پر پہنچ گئی، جو اپریل 2023 میں 3.8 فیصد کی سطح پر تھی۔

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکہ میں مہنگائی بڑھنے کی خبر پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عجیب و غریب بیان دے دیا ہے۔ انھوں نے شرح مہنگائی 4 فیصد سے آگے بڑھنے کا استقبال کیا ہے اور کہا ہے کہ ’’مجھے مہنگائی پسند ہے۔‘‘ ساتھ ہی امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران جنگ ختم ہوتے ہی شرح مہنگائی نیچے آ جائے گی اور ضروری اشیا کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ سے جب شرح مہنگائی کے 3 سالوں کا ریکارڈ توڑنے سے متعلق سوال پوچھا گیا، تو انھوں نے بڑھی ہوئی مہنگائی کی تعریف کی اور ساتھ ہی کہا کہ ’’آپ جانتے ہیں مجھے واقعی میں کیا پسند ہے۔‘‘ ٹرمپ کے اس بیان کی اپوزیشن ڈیموکریٹس کے لیڈران نے سخت تنقید کی ہے۔ ڈیموکریٹک سینیٹ لیڈر چک شومر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنا سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کیا ٹرمپ نے واقعی کیمرے پر کہا ہے کہ انھیں مہنگائی پسند ہے۔ امریکہ کی عوام کے لیے ان کی تحقیر کی حد نہیں ہے۔‘‘ حکیم جیفریز نے امریکی صدر کے بیان پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں آخر کار ایسی چیز مل گئی جسے ٹرمپ اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا خود سے۔‘‘

Published: undefined

امریکی صدر ٹرمپ کے بڑھی ہوئی مہنگائی سے متعلق بیان پر ان کے وزراء کو بھی سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اوہایو سے ڈیموکریٹ رکن پارلیمنٹ ایمیلیا سائکس نے وزیر توانائی کرس رائٹ سے اس بارے میں سوال کیا کہ کیا ان کو بھی مہنگائی پسند ہے؟ اس کے جواب میں امریکی وزیر توانائی نے کہا کہ ’’مجھے ایران کے جوہری اسلحہ بنانے کی صلاحیت ختم کرنا پسند ہے۔‘‘ حالانکہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کم مہنگائی کو ترجیح دوں گا۔ ٹرمپ کے تبصرہ معاملہ پر رائٹ نے اسے تفریحی تبصرہ بتایا اور کہا کہ صدر ٹرمپ نے مضبوط قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined