دیگر ممالک

’’مجھے معلوم ہے صدر کا کام کیا ہوتا ہے‘‘، 2028 کے انتخابی میدان میں اترنے کو تیار سابق نائب امریکی صدر کملا ہیرس!

کملا ہیرس 2024 کے صدارتی انتخاب میں موجودہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ہار گئی تھیں۔ وہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے ماتحت نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔

کملا ہیرس، تصویر آئی اے این ایس
کملا ہیرس، تصویر آئی اے این ایس 

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار اور سابق نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے کہا کہ وہ 2028 میں دوبارہ صدر کا انتخاب لڑنے پر غور کر رہی ہیں۔ ’ریورنڈ ال شارپٹن‘ کی شہری حقوق کی تنظیم ’نیشنل ایکشن نیٹورک‘ کی ایک میٹنگ میں شریک ہیرس سے جب شارپٹن نے سوال کیا کہ کیا وہ دوبارہ انتخاب لڑنے جا رہی ہیں؟ تو ہیرس نے جواب دیا کہ وہ الیکشن لڑنے پر غور کریں گی۔ ساتھ ہی ان کی توجہ اس بات پر بھی رہے گی کہ 2028 میں امریکی عوام کے لیے صدر کے طور پر سب سے اچھا کام کون کر سکتا ہے؟

Published: undefined

واضح رہے کہ کملا ہیرس 2024 کے صدارتی انتخاب میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ہار گئی تھیں۔ ٹرمپ نے پاپولر ووٹ اور الیکٹورل کالج، دونوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ کملا ہیرس نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے ماتحت نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ اس سے قبل وہ امریکی سینیٹر اور کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل جیسے کئی دوسرے عہدوں پر بھی کام کر چکی ہیں۔ ہیرس نے 2020 میں بھی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے لیے انتخاب لڑا تھا، لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

Published: undefined

2028 میں ہیرس کے انتخاب لڑنے کی راہ میں ان ووٹرس کی جانب سے چیلنجز آ سکتے ہیں جنہوں نے رائے عامہ کے جائزوں میں یہ اشارہ دیا ہے کہ ٹرمپ کے ہاتھوں ہیرس کی شکست کے بعد وہ ڈیموکریٹک پارٹی میں نئی قیادت دیکھنا چاہتے ہیں۔ ’نیشنل ایکشن نیٹورک‘ کی تقریب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کئی ممکنہ امیدواروں نے شرکت کی، جن میں پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو، سابق وزیر ٹرانسپورٹ پیٹ بٹگیگ اور الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر سمیت دیگر لوگ شامل تھے۔

Published: undefined

سابق نائب امریکی صدر کملا ہیرس نے کہا کہ انہوں نے 4 سال تک نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیں اور وہ صدارت کے عہدے سے محض ایک قدم دور تھیں۔ ہیرس نے بتایا کہ انہوں نے اوول آفس کے قریب اپنے ویسٹ ونگ آفس میں کئی گھنٹے گزارے۔ کملا ہیرس کے مطابق انہوں نے اوول آفس اور سچوئیشن روم کے اندر بھی وقت گزارا ہے۔ ہیرس نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ صدر کا کام کیا ہوتا ہے اور اس کے لیے کیا ضروری ہے۔ پھر انہوں نے اس کام کے بارے میں بات کی جو انہیں دوبارہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرنے کی صورت میں کرنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined