دیگر ممالک

ہنگری: آندھی اور بارش کی پیش گوئی غلط ثابت ہونے پر محکمہ موسمیات کے سربراہ کو ہٹایا گیا!

سینٹ اسٹیفن ڈے تقریب کے آغاز سے صرف 7 گھنٹے قبل محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی جس پر حکومت اور انتظامیہ نے افسردہ دل کے ساتھ آتش بازی کو منسوخ کر دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

یورپی ملک ہنگری میں سینٹ اسٹیفن ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس دن کے لیے نہ صرف بھرپور تیاریاں کی جاتی ہیں بلکہ شہری بھی اس دن کا پورے سال شدت سے انتظار کرتے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ اس دن یہاں یورپ کی سب سے بڑی آتش بازی ہوتی ہے۔

Published: undefined

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں اس سال بھی سینٹ اسٹیفن ڈے بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔ حسب روایت نہ صرف سرکاری تعطیل تھی بلکہ یہاں یورپ کی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی ہونا تھا۔ اس کے لیے 40 ہزار فائر ورکس جلانے کا انتظام کیا گیا تھا اور تقریباً 20 لاکھ افراد اس تقریب میں شریک ہونے والے تھے۔ لیکن تقریب کے آغاز سے صرف 7 گھنٹے قبل محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی جس پر حکومت اور انتظامیہ نے افسردہ دل کے ساتھ آتش بازی کو منسوخ کر دیا۔

Published: undefined

یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی غلط ثابت ہو گئی۔ نہ ہی بارش ہوئی اور نہ آندھی چلی۔ اس غلط پیش گوئی کے بعد عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ اپوزیشن نے بھی شدید تنقید کی جس کے بعد حکومت نے بھی محکمہ موسمیات سے سخت باز پرس کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل میٹرولوجیکل سروس کی صدر کورنیلیا ریڈکس اور ان کے ڈپٹی چیف گیولا ہورواتھ کو عہدوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ برطرفی کی وجہ تو نہیں بتائی گئی تاہم معلوم ہوتا ہے کہ ان کی برطرفی کی وجہ موسم کی غلط پیش گوئی ہی بنی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو