دیگر ممالک

طویل مدت تک انٹرنیٹ پر پابندی کا سامنا کر چکے ایران کے لوگ روزانہ کتنے گھنٹے چلاتے ہیں انٹرنیٹ؟ سروے نے کیا حیران

ایران پر کیے گئے نئے سروے کے مطابق مقامی لوگوں کا روزانہ اوسط انٹرنیٹ استعمال تقریباً 4 گھنٹے 3 منٹ ہے۔ جبکہ عالمی سطح پر یہ اعداد و شمار تقریباً 6.5 گھنٹے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

علامتی تصویر، بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

ایران طویل عرصہ تک انٹرنیٹ پابندی کا سامنا کرتا رہا، لیکن اب حالات بہت بدل چکے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ لوگ مختلف امور کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال بہ آسانی کر رہے ہیں۔ اس درمیان ایران سے متعلق ایک سروے کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے لوگ روزانہ کتنی دیر انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ سروے کے جو نتائج سامنے آئے، وہ حیران کرنے والے ہیں۔ اس سروے نے بتایا کہ ایرانیوں کے ذریعہ اوسطاً 4 گھنٹے سے زیادہ انٹرنیٹ سروس کا استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ امریکہ کے لوگ روزانہ تقریباً 10 گھنٹے انٹرنیٹ چلاتے ہیں۔ یعنی ایران میں انٹرنیٹ پر پابندی ہٹنے کے باوجود اس کا استعمال ابھی اس طریقے سے نہیں کیا جاتا ہے، جیسا کہ دوسرے ممالک میں ہوتا ہے۔

ایران پر کیے گئے نئے سروے کے مطابق مقامی لوگوں کا روزانہ اوسط انٹرنیٹ استعمال تقریباً 4 گھنٹے 3 منٹ ہے۔ عالمی سطح پر یہ اعداد و شمار تقریباً 6.5 گھنٹے ہیں۔ اس فرق سے صاف پتہ چلتا ہے کہ ایران کے لوگ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے معاملہ میں ابھی بہت پیچھے ہیں۔ یہ سروے ’ایرانی اسٹوڈنٹس پولنگ ایجنسی‘ (آئی ایس پی اے) نے ایران کی وزارت اطلاعات و مواصلات کی جانب سے کیا ہے۔

سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ایرانی صارفین غیر ملکی پلیٹ فارم پر روزانہ تقریباً 2 گھنٹے 5 منٹ کا وقت گزار رہے ہیں۔ وہیں 28.4 فیصد ایرانی صارفین ایسے ہیں، جو غیر ملکی پلیٹ فارم کا بالکل بھی استعمال نہیں کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے ایرانی پیٹرن پر نظر ڈالیں تو پتہ چلتا ہے کہ 22.6 فیصد لوگ روزانہ ایک گھنٹہ یا اس سے کم انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، 19 فیصد لوگ 1 سے 3 گھنٹے انٹرنیٹ چلاتے ہیں، 24.7 فیصد لوگ 3 سے 5 گھنٹے آن لائن رہتے ہیں، اور 32.4 فیصد لوگ 5 گھنٹے سے زیادہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ سروے رواں سال 15 جون سے 21 جون کے درمیان کیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق ایران میں انٹرنیٹ استعمال کرنے کا وقت عالمی اوسط (تقریباً 6.5 گھنٹے روزانہ) سے بہت کم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کا تناؤ جاری ہے۔ ایران پر امریکہ کی جانب سے کئی حملے کیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔ ساتھ ہی ایران کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بڑا نقصان پہنچ رہا ہے۔ انٹرنیٹ کے کم استعمال کی ایک اہم وجہ اسے بھی مانا جا سکتا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔