دیگر ممالک

حوثیوں کا سعودی عرب کا جاسوسی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ!

حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ ان کے جنگجوؤں نے الجوف کی فضائی حدود میں سعودی عرب کے ایک مسلح جاسوس طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>حوثی باغی (فائل)، تصویر ’انسٹاگرام‘</p></div>

حوثی باغی (فائل)، تصویر ’انسٹاگرام‘

 

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے خلاف حملے تیز کر دیے ہیں۔ حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کا ایک مسلح جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ وہیں سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ اس نے حوثیوں کے 2 بیلسٹک میزائلوں اور 3 ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے بتایا کہ ان کے جنگجوؤں نے الجوف کی فضائی حدود میں سعودی عرب کے ایک مسلح جاسوس طیارے کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق یہ طیارہ علاقے میں ایسی سرگرمیاں انجام دے رہا تھا، جنہیں حوثی اپنے خلاف کارروائی تصور کرتے ہیں۔

یحییٰ سریع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی بڑھنے کے بعد سے حوثی اب تک 5 طیارے مار کر گرا چکے ہیں۔ حالانکہ اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد نے اتوار کے روز بتایا کہ اس نے راجدھانی ریاض کی جانب داغے گئے حوثیوں کے 2 بیلسٹک میزائلوں کو راستے ہی میں روک کر تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں 3 ڈرون بھی مار گرائے گئے۔ یہ علاقہ سعودی عرب کے تیل اور گیس کے ذخائر کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔

حوثیوں نے گزشتہ چند دنوں کے دوران سعودی عرب پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایک حملے میں سرکاری تیل کمپنی سعودی آرامکو کی ریاض کے مالیاتی علاقے میں واقع ایک انتظامی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔ سعودی عرب کا مشرقی صوبہ ملک کی معیشت کا ایک بڑا مرکز ہے۔ یہاں ملک کے زیادہ تر تیل اور گیس کے ذخائر موجود ہیں۔ آرامکو کا صدر دفتر بھی اسی صوبے میں واقع ہے۔ اکتوبر کے حملے میں صدر دفتر کو کافی نقصان پہنچا تھا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران حوثیوں نے اس علاقے کو کئی بار نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں نے سعودی عرب کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور تیل سے متعلق ٹھکانوں پر بھی حملے تیز کر دیے ہیں۔ اس کے جواب میں سعودی عرب نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بڑھا دیے ہیں۔ اس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔