دیگر ممالک

امریکہ- جنوبی کوریا فوجی مشق کے سلسلے میں کم جونگ سے بات نہیں ہوئی: ٹرمپ

امریکی صدر نے کہا کہ جنوبی کوریا کی مشترکہ مشق پر کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی مشق ختم کرنے سے قبل یہ فیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ اس میں ہونے والے خرچ کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہنوئی کانفرنس کے دوران شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کے ساتھ ملاقات میں امریکہ۔جنوبی کوریا کی مشترکہ مشق کے سلسلے میں بات چیت کئے جانے کو خاج کردیا۔ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کم جونگ کے ساتھ امریکہ۔ جنوبی کوریا کی مشترکہ مشق کے معاملے پر کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی مشق ختم کرنے سے قبل ہی یہ فیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ اس میں ہونے والے خرچ کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

Published: undefined

اس سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کو اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ فوجی مشق میں کروڑوں امریکی ڈالر خرچ ہوتے ہیں اور امریکہ اسے برداشت نہیں کرسکتا۔ اس کے علاوہ اب شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی میں کمی آرہی ہے جو ایک اچھی علامت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined