دیگر ممالک

قیدیوں کی فہرست فراہم کرنے میں ناکامی جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کی وجہ بنی :امریکہ

جنگ بندی کا معاہدہ پہلے چار روز کے لیے طے پایا، پھر اس میں دو روز توسیع کی گئی، اس کے بعد پھر ایک مرتبہ توسیع کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

وائٹ ہاؤس نے جمعہ کے روز تصدیق کی ہے کہ امریکہ غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

Published: undefined

العربیہ کے مطابق قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیل، مصر اور قطر کے ساتھ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں توسیع کی کوششوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر بائیڈن قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کی مدت میں توسیع کی کوششوں میں شامل رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں حماس کی طرف سے قیدیوں کی فہرست فراہم کرنے میں ناکامی جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کی وجہ بنی ہے۔

Published: undefined

جنگ بندی کا معاہدہ پہلے چار روز کے لیے طے پایا، پھر اس میں دو روز توسیع کی گئی، اس کے بعد پھر ایک مرتبہ توسیع کی گئی۔ دو مرتبہ توسیع کے بعد ساتویں روز تیسری توسیع نہ ہوسکی اور اسرائیل نے 7 روزہ وقفہ کے بعد غزہ کی پٹی پر دوبارہ وحشیانہ بمباری کرکے مزید 178 فلسطینیوں کو شہید اور 589 کو زخمی کردیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے تل ابیب پر زور دیا کہ وہ اپنی کارروائی کو جنگی قوانین کے مطابق رکھے۔

Published: undefined

بلنکن نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو سمجھایا ہے کہ اسرائیل کو جنوبی غزہ کی پٹی میں اپنی کارروائیاں شروع کرنے سے پہلے شہریوں کے تحفظ کے ذرائع فراہم کرنا ہوں گے۔

Published: undefined

اسرائیلی بمباری اور زمینی مہم کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں آباد 23 لاکھ افراد میں سے 3 چوتھائی بے گھر ہوگئے ہیں اور غزہ کی پٹی ایک بڑے انسانی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 16,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے نصف سے زیادہ بچے اور خواتین ہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined