
ایران سے جنگ کے درمیان امریکی محکمہ دفاع پنٹاگن کا ایک خفیہ ای میل سامنے آیا ہے، جس نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ کے مطابق خفیہ ای میل میں پنٹاگن نے اسپین کو ناٹو سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران جنگ میں اسپین نے امریکہ کی کھلی مخالفت کی تھی، جس پر امریکہ نے ناراضگی کا اظہار بھی کیا تھا۔
Published: undefined
یہ خفیہ ای میل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب یہ بحث چل رہی تھی کہ ناٹو معاملہ پر امریکہ اچھے اور برے ممالک کی فہرست تیار کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنٹاگن کا کہنا ہے کہ جنگ میں ایک طرف جہاں اسپین نے ساتھ نہیں دیا، وہیں اس نے کھل کر ایران کی حمایت میں بیانات دیے، اس وجہ سے اسے ناٹو میں رکھا جانا درست نہیں ہے۔ جنگ کے دوران اسپین نے امریکہ کے لیے اپنا ایئراسپیس بھی بند کر دیا تھا۔
Published: undefined
اس خفیہ ای میل کے سامنے آنے سے کچھ اہم رازوں سے پردہ بھی اٹھ گیا ہے۔ ای میل میں موجود 3 اہم باتیں اس طرح ہیں:
ارجنٹائنا کے پاس فاکلینڈ الجزائر پر برطانیہ کے دعویٰ سمیت یوروپی سامراجوادی قبضوں کے لیے امریکہ کی سفارتی حمایت کا از سر نو جائزہ لینا۔ یعنی امریکہ یہ دیکھے گا کہ کیا اس خطہ میں اب بھی برطانیہ کے دعویٰ کو درست مانا جا سکتا ہے؟
ناٹو سے ان ممالک کو باہر کروانا، جس نے ایران جنگ میں اس کی مصیبت کو بڑھایا۔ ساتھ ہی جو ملک جنگ میں امریکہ کے لیے کمزور کڑی ثابت ہوا ہے، اسے ناٹو کے اندر اہم عہدہ سے ہٹانے کی بات اس ای میل میں کہی گئی ہے۔ اس لسٹ میں ترکیے اور برطانیہ کا نام شامل ہے۔
اب تک امریکہ کے سرکردہ افسران ناٹو سے باہر نکلنے کی بات کر رہے تھے، لیکن جو ای میل سامنے آیا ہے، اس میں باہر نکلنے کی بات نہیں ہے۔ ساتھ ہی ای میل میں امریکی ٹھکانوں کو بند کرنے کا بھی کوئی متبادل نہیں ہے۔ یعنی ایران جنگ کے بعد بھی امریکہ ناٹو میں برقرار رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined