ویڈیو گریب/یوٹیوب
غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں اس درمیان فلسطینی علاقے غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اتوار کو امدادی اشیاء تک پہنچنے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم 67 لوگوں کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
وزارت صحت اور مقامی اسپتالوں کے مطابق سب سے بڑا حادثہ شمالی غزہ میں ہوا جہاں اسرائیل سے ملحق جیکم کراسنگ سے ہوتے ہوئے امدادی اشیا شمالی غزہ میں پہنچ رہی تھی، وہیں اس دوران اقوام متحدہ کے امدادی ٹرکوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے کم سے کم 67 فلسطینیوں کی جان چلی گئی۔ اس حادثے میں 150 سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی بات بھی کہی گئی ہے۔ ان میں کئی زخمی ایسے ہیں جن کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔
Published: undefined
اس واقعہ پر اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں نے اتوار کو شمالی غزہ میں ہزاروں لوگوں کی بھیڑ پر وارننگ کے طور پر گولیاں چلائیں، جس سے کہ فوری خطرے کو دور کیا جا سکے۔ فوج نے صفائی پیش کی کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھا چڑھ کر بتائی جا رہی ہے اور ہم جان بوجھ کر انسانی امدادی ٹرکوں کو نشانہ نہیں بنا رہے ہیں۔ وہیں کچھ چشم دیدوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے لوگوں کی بھیڑ پر تابڑ توڑ گولیاں چلائیں۔
Published: undefined
اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں داخلہ کرنے کے فوراً بعد امدادی اشیا لے جا رہے ڈبلیو ایف پی کے 25 ٹرکوں کے قافلے کا سامنا بھوکے شہریوں کی بھیڑ سے ہوا، جن پر گولی باری کی گئی۔
Published: undefined
شمالی غزہ میں ہوئے حملے ان علاقوں میں نہیں ہوئے جو غزہ ہیومینیٹیرین فنڈ (جی ایچ ایف) سے جڑے ہیں۔ جی ایچ ایف ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اسرائیل کی حمایت والی ایک تنظیم ہے جو غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے درمیان کھانے کے پیکٹس کی تقسیم کرتی ہے۔ عینی شاہدین اور صحت اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جی ایچ ایف کی تقسیم والے مقامات تک پہنچنے کی کوشش میں اب تک سینکڑوں لوگ اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی گولی باری میں مارے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ ہم بڑھتی اموات اور بھوک کے بحران سے ناراض ہیں اور اس سے قطر میں چل رہے جنگ بندی مذاکرات پر بُرا اثر پڑ سکتا ہے۔
Published: undefined
وہیں اسرائیلی فوج نے اتوار کو سنٹرل غزہ کے علاقوں کو خالی کرنے کے لیے نئی وارننگ جاری کی ہے۔ آئی ڈی ایف کے ذریعہ وسطی غزہ کے دیر البلا میں لوگوں سے جگہ خالی کرنے کو کہتے ہوئے پرچے گرائے جانے کے بعد وہاں کے باشندوں نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے علاقے کے تین گھروں پر حملہ کیا۔ درجنوں کنبے اپنا کچھ سامان لے کر گھر چھوڑنے لگے۔ لاکھوں شہری دیر البلا علاقے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined