
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز ہونے سے قبل ہی انگلینڈ کے بیس کیمپ کے پاس فائرنگ ہو گئی۔ انگلینڈ کی ٹیم کا بیس مسوری کے کنساس سٹی میں ہے، جہاں پر تابڑ توڑ گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی۔ اس اندھا دھند فائرنگ میں 9 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ہفتہ (6 جون) کو پیش آیا تھا اور اس کی تفصیلی اطلاع پیر (8 جون) کو سامنے آئی ہے۔
Published: undefined
کنساس سٹی کی پولیس نے بتایا کہ گولی باری کا یہ واقعہ ہفتہ کو انگلینڈ ٹیم کے بیس سے 10 منٹ کی دوری پر صبح کے 4 بجے پیش آیا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ انگلینڈ ٹیم کا ہوٹل جائے وقوعہ سے کچھ ہی فاصلے پر تھا۔ حالانکہ اب تک انگلینڈ کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کنساس سٹی پہنچی نہیں تھی۔ کنساس سٹی میں جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت انگلینڈ کی ٹیم فلوریڈا کے پام بیچ میں ورلڈ کپ کی پریکٹس کر رہی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم 13 جون کو کنساس سٹی پہنچے گی۔
Published: undefined
کنساس سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے کیپٹن کے مطابق جیسے ہی انہوں نے فائرنگ کی آواز سنی، وہ فوراً جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ موقع پر پہنچ کر انہوں نے دیکھا کہ وہاں بھگدڑ مچی ہے، 3 زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ دیکھتے ہیں دیکھتے بھگدڑ کے باعث زخمیوں کی تعداد 9 پہنچ گئی، جنہیں آس پاس کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ حالانکہ زخمیوں میں کسی کی جان نہیں گئی ہے۔ پولیس کے مطابق فی الحال کسی کو کسٹڈی میں نہیں لیا گیا۔ لیکن جائے وقوعہ کی پٹرولنگ جاری ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کے تحت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے وارم اپ میچ میں 1-0 سے جیت درج کی۔ اب انگلینڈ کی ٹیم بدھ کو کوسٹا ریکا کے خلاف اپنا دوسرا وارم اپ مقابلہ کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم 13 جون کو کنساس پہنچے گی، جہاں حال ہی میں گولی باری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ حالانکہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران کنساس سٹی ہی انگلینڈ کی ٹیم کا بیس کیمپ رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined