دیگر ممالک

امریکہ پر تاریکی میں ڈوبنے کا خوف، نصف سے زیادہ بجلی کے ٹرانسفارمر بے کار!

پاور سسٹم ٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے 55 فیصد بجلی کے ٹرانسفارمر کام کے لائق نہیں ہیں۔ یہ سبھی ٹرانسفارمر 33 سال پرانے ہیں۔ دراصل ایک ٹرانسفر کی عمر زیادہ سے زیادہ 35 سال ہی ہے۔

بجلی، تصویر آئی اے این ایس
بجلی، تصویر آئی اے این ایس 

امریکہ میں بجلی ٹرانسفارمر سے متعلق ایک ایسی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس نے ٹرمپ حکومت کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکہ کے نصف سے زیادہ بجلی ٹرانسفارمر کام کے لائق نہیں ہیں۔ ایسی صورت میں اگر ان ٹرانسفارمرس کے ذریعہ قابل تجدید توانائی کو رواں کیا جاتا ہے تو پورا سسٹم ہی ٹھپ ہو جائے گا۔ اس کی وجہ سے امریکہ تاریکی میں ڈوب جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ قابل تجدید توانائی سے دوری اختیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک اندازہ کے مطابق امریکہ کے پاس تقریباً 8 کروڑ بجلی کے ٹرانسفارمرس ہیں، جس کا استعمال بجلی سپلائی کے کاموں کے لیے کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

پاور سسٹم ٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے 55 فیصد بجلی کے ٹرانسفارمرس کام کے لائق نہیں ہیں۔ یہ سبھی ٹرانسفارمرس 33 سال پرانے ہیں۔ بجلی کے ایک ٹرانسفارمر کی زیادہ سے زیادہ عمر 35 سال ہے۔ یعنی اس کے بعد ٹرانسفارمر استعمال کے لائق نہیں رہ جاتے ہیں۔ رپورٹ میں مطلع کیا گیا ہے کہ تقریباً 20 فیصد ٹرانسفارمرس ایسے ہیں جو 25 سال پرانے ہیں۔ صرف 25 فیصد ٹرانسفارمرس ہی امریکہ میں استعمال کے لائق بچے ہیں۔

Published: undefined

امریکی محکمہ توانائی نے 2024 میں ’کتھن‘ کے ساتھ ایک رپورٹ جاری کی تھی۔ اس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ میں نصف سے زیادہ ٹرانسفارمرس اتنے پرانے ہو چکے ہیں کہ وہ بھروسہ مند طریقے سے کام نہیں کر سکتے اور کسی بھی وقت خراب ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کو لے کر دنیا کے ممالک نے قابل تجدید توانائی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ میں بھی اس کی کوششیں ہو رہی تھیں، لیکن اب ٹرمپ انتظامیہ نے اس معاملہ پر اپنا فیصلہ پلٹ دیا ہے۔ حکومت کو یہ خوف ہے کہ اگر اس کا استعمال کیا جاتا ہے تو آنے والے وقت میں امریکہ تاریکی میں ڈوب جائے گا۔ چینی تھنک ٹینک کے مطابق قابل تجدید توانائی کے استعمال سے خراب ہونے کے امکانات میں 4 گنا اضافہ ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے امریکہ نے پرانے اور روایتی طریقے سے بجلی پروڈکشن اور سپلائی کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

آئی ای اے کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ یوروپ اور میکسیکو سے ٹرانسفارمرس خریدتا ہے۔ توانائی تحقیق و مشاورت گروپ ’ووڈ میکنزی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بجلی ٹرانسفارمر کی فراہمی کا اندازاً 80 فیصد اور تقسیم ٹرانسفارمر کی فراہمی کا 50 فیصد درآمدات سے ہوتا ہے۔ اس رپورٹ میں آگے کہا گیا ہے کہ امریکہ میں 2025 میں بجلی ٹرانسفارمر کی فراہمی میں 30 فیصد کی کمی آئی، جبکہ تقسیم ٹرانسفارمر کی کمی 10 فیصد تک پہنچ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined