دیگر ممالک

امریکہ: مشہور شاعرہ نے دیوالی تقریب کی دعوت نامنظور کی، غزہ پر اسرائیلی حملہ سے ناراض

ہند نژاد شاعرہ روپی کور کا کہنا ہے کہ میں ایسے کسی بھی ادارہ سے ملی دعوت کو خارج رکتی ہوں جو شہریوں کو مارے جانے کی حمایت کرتی ہو۔

<div class="paragraphs"><p>روپی کور، Getty Images</p></div>

روپی کور، Getty Images

 

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کا خاطر خواہ اثر امریکہ پر بھی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ کئی مشہور شخصیات نے امریکہ کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی حملہ کی حمایت کرنا بند کرے۔ اس درمیان امریکہ میں دیوالی کے موقع پر منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں شامل ہونے سے کناڈا کی مشہور شاعرہ روپی کور نے انکار کر دیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس کی طرف سے ملی دعوت کو انھوں نے نامنظور کر دیا ہے اور کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل لگاتار حملے کر رہا ہے جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ ایسے میں اس تقریب میں شامل ہونا مجھے منظور نہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہند نژاد شاعرہ روپی کور کو وہائٹ ہاؤس میں منعقد عشائیہ میں مدعو کیا گیا تھا۔ اس تقریب کا انعقاد امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی طرف سے کیا گیا ہے۔ اس دعوت کو ٹھکراتے ہوئے سوشل میڈیا پر روپی کور نے لکھا ہے کہ ’’میں ایسے کسی بھی ادارہ سے ملی دعوت کو خارج کرتی ہوں جو شہریوں کے مارے جانے کی حمایت کرتا ہو۔ اس میں سے بھی نصف تو بچے ہی ہیں۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ وہائٹ ہاؤس ہر سال دیوالی کے موقع پر تقریب منعقد کرتا ہے جس میں امریکی حکومت کے لوگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ میں مقیم ہند نژاد اشخاص بھی اس میں حصہ لیتے ہیں۔ ہر سال امریکی صدر بھی دیوالی کے موقع پر وہائٹ ہاؤس میں دیے جلاتے ہیں۔ اس بار امریکہ میں دیوالی کا جشن حماس-اسرائیل جنگ کے سبب کچھ حد تک متاثر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ روپی کور نے دیوالی کے جشن میں شامل ہونے کی امریکی دعوت کو خارج کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دیوالی برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔ یہ تکبر پر علم کی فتح کا بھی پیغام دیتا ہے۔ اس موقع کو میں استحصال کے خلاف جنگ کے طور پر دیکھتی ہوں۔‘‘ ساتھ ہی روپی کور نے اپنے شیدائیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ غزہ پر جاری مظالم کی مخالفت کریں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined