دیگر ممالک

قبرص میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات، یوکرین جنگ اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر اہم گفتگو

ایس جے شنکر نے یوکرین کے وزیر خارجہ اینڈری سوبیہا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین میں جاری جنگ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر بات چیت ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ&nbsp;@DrSJaishankar</p></div>

تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @DrSJaishankar

 

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے قبرص (سائپرس) میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے غیر رسمی اجلاس کے دوران کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کیے۔ ان ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور مغربی ایشیا کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر خصوصی توجہ دی گئی۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یوکرین کے وزیر خارجہ اینڈری سوبیہا سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین میں جاری جنگ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر بات چیت ہوئی۔

Published: undefined

اینڈری سوبیہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’قبرص میں ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ میری ایک تعمیری ملاقات ہوئی۔ ہم نے روس یوکرین جنگ اور میدان جنگ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر یوکرین کے بڑھتے ہوئے اقدامات کے بارے میں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ہمارا پیغام بالکل واضح ہے۔ ہم اس جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور ایک مستقل اور وسیع تر امن کے خواہاں ہیں۔ ہم نے امن کی کوششوں اور عالمی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی بات کی۔ جیسے جیسے یورپ اپنی ذمہ داری بڑھا رہا ہے، ہم ہندوستان کی مضبوط آواز اور کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم نے یوکرین-ہندوستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی غور کیا اور فیصلہ کیا کہ ہم باہمی دلچسپی کے امور پر باقاعدہ بات چیت جاری رکھیں گے۔‘‘

Published: undefined

ڈاکٹر ایس جے شنکر نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے بھی ملاقات کی، جہاں دونوں نے مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات چیت کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ اچھی میٹنگ ہوئی۔ مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر ان کے خیالات اور فہم کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں۔‘‘

Published: undefined

اس کے علاوہ ایس جے شنکر نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ اس دوران ہندوستان-یورپی یونین تعاون اور مغربی ایشیا کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کے وزیر خارجہ بدھ (27 مئی) کو قبرص پہنچے، جہاں وہ یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اس غیر رسمی اجلاس میں شریک ہوئے۔ انہیں یہ دعوت نامہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس اور قبرص کے وزیر خارجہ کانسٹینٹینوس کومبوس نے دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined