دیگر ممالک

ایران کی راجدھانی تہران میں کئی مقامات پر دھماکے، یومِ قدس کے موقع پر جمع بھیڑ میں مچی افرا تفری

یومِ قدس کے موقع پر ایران، عراق، لبنان، پاکستان سمیت کئی ممالک میں فلسطین کی حمایت میں تقاریب کا انعقاد ہوتا ہے، تقاریر کی جاتی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جب تہران میں دھماکہ ہوا تو ہزاروں لوگ جمع تھے۔

<div class="paragraphs"><p>دھماکہ کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

دھماکہ کی علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

 

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے 14ویں دن ایران کی راجدھانی تہران کے ’آزادی اسکوائر‘ سمیت کئی مقامات پر زوردار دھماکے ہوئے۔ ایک ایرانی ٹیلی ویژن کے مطابق رمضان کے آخری جمعہ (یومِ قدس) کو ایران کی راجدھانی میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہو رہے تھے، جس میں ’اللہ اکبر‘ کے نعرے بلند کیے جا رہے تھے۔ ’آزادی اسکوائر‘ پر اس ریلی میں جمع بھیڑ اپنا احتجاج ظاہر کر رہی تھی، تبھی قریب میں ہی زوردار دھماکہ ہوا۔ اس سے افرا تفری مچ گئی اور لوگ اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔

Published: undefined

غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ایران کی سرکردہ قومی سیکورٹی کونسل کے سکریٹری علی لاریزانی بھی اس بین الاقوامی یومِ قدس ریلی میں شامل ہوئے تھے۔ یومِ قدس کے دوران عراق، ایران، لبنان، پاکستان سمیت کئی ممالک میں فلسطین کی حمایت میں تقاریب کا انعقاد ہوتا ہے اور تقاریر بھی ہوتی ہیں۔ تہران میں کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے تھے اور ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں دھماکے ہوئے۔ ان ریلیوں میں امریکہ و اسرائیل کے خلاف بھی نعرے بلند کیے جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی اس ریلی میں شریک ہونے والے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined