دیگر ممالک

ایلون مسک نے ’اوپن اے آئی‘ کیس میں ٹرائل سے قبل دھوکہ دہی کے الزامات لیے واپس

مسک نے 2015 میں اوپن اے آئی کی مشترکہ بنیاد رکھی تھی، لیکن 2018 میں وہ اس کے بورڈ سے الگ ہو گئے تھے۔ بعد میں انہوں نے 2023 میں اپنی اے آئی کمپنی ’ایکس اے آئی‘ شروع کی۔

<div class="paragraphs"><p>ایلون مسک / آئی اے این ایس</p></div>

ایلون مسک / آئی اے این ایس

 

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ’اوپن اے آئی‘ اور اس کے شریک بانیوں، سیم آلٹمین اور گریگ بروک مین کے خلاف عائد کیے گئے دھوکہ دہی کے الزامات واپس لے لیے ہیں، جس سے ٹرائل شروع ہونے سے قبل ان کے مقدمے کا دائرہ محدود ہو گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت کی جج یوون گونزالیز روزرس نے مسک کو کیس محدود کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد اب نومبر 2024 کے مقدمے میں شامل 26 الزامات میں سے صرف 2 دعوے، نامناسب فائدہ اٹھانا اور چیریٹیبل ٹرسٹ کی خلاف ورزی ہی بچے ہیں۔ اس معاملے میں جیوری کا انتخاب پیر سے کیلیفورنیا کے اوکلینڈ میں واقع فیڈرل کورٹ میں شروع ہوگا۔

Published: undefined

ایلون مسک کا الزام ہے کہ اوپن اے آئی نے اپنے ابتدائی غیر منافع بخش مقصد سے ہٹ کر کام کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے مائیکروسافٹ سے اربوں ڈالر کی فنڈنگ لینے کے بعد خود کو منافع کمانے والی کمپنی میں بدل لیا۔ مسک اس معاملے میں تقریباً 134 ارب ڈالر تک کے ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ مقدمہ جیت جاتے ہیں، تو یہ رقم اوپن اے آئی کی چیریٹیبل شاخ کو دی جانی چاہیے۔

Published: undefined

مسک نے عدالت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ اوپن اے آئی کو دوبارہ غیر منافع بخش ادارہ بنایا جائے اور سیم آلٹمین اور گریگ بروک مین کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔ حالانکہ اوپن اے آئی، اس کے حکام اور مائیکروسافٹ نے ان تمام الزامات کو غلط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مسک ٹرائل سے پہلے نئے مطالبات رکھ رہے ہیں۔ یہ ٹرائل 2 مرحلوں میں ہوگا۔ پہلے مرحلے میں جیوری دونوں فریق کے دلائل سنے گی اور ایک غیر پابند مشاورتی فیصلہ جاری کرے گی۔ دوسرے مرحلے میں جج یہ طے کریں گے کہ مسک کے مطالبات پر کیا کارروائی کی جائے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ایلون مسک نے 2015 میں اوپن اے آئی کی مشترکہ بنیاد رکھی تھی، لیکن 2018 میں وہ اس کے بورڈ سے الگ ہو گئے تھے۔ بعد میں انہوں نے 2023 میں اپنی اے آئی کمپنی ’ایکس اے آئی‘ شروع کی، جس سے اے آئی سیکٹر میں مسابقت مزید بڑھ گئی۔ اس سے قبل اپریل کے آغاز میں مسک نے اے آئی فرم کے منافع بخش ادارے میں تبدیل ہونے کے خلاف اپنے قانونی چیلنج کے تحت آلٹمین اور بروک مین کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق عدالت میں دائر ایک درخواست میں مسک نے کہا کہ ان کے مقدمے کا مقصد اوپن اے آئی کی تشکیل نو کو پلٹنا اور اسے ایک غیر منافع بخش تحقیقی ادارے کے طور پر بحال کرنا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined