دیگر ممالک

امریکہ کے نئے پاسپورٹ میں موجودگی ہوگی ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویر، نیا ڈیزائن سوشل میڈیا پر جاری

اس خصوصی پاسپورٹ کا اعلان پہلی بار اپریل میں امریکہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے تحت کیا گیا تھا۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ یہ ایک لمیٹڈ ایڈیشن پاسپورٹ ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/WhiteHouse">@WhiteHouse</a></p></div>

تصویر ’ایکس‘ @WhiteHouse

 

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیے جانے والے نئے لمیٹڈ ایڈیشن امریکی پاسپورٹ کی جھلک دکھائی ہے۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پاسپورٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’امریکہ کا نیا پاسپورٹ، جو کہتا ہے... خوش آمدید، لیکن اچھے طریقے سے رہیے۔‘‘ ٹرمپ کی پوسٹ میں پاسپورٹ کے اندر کا ایک صفحہ دکھایا گیا ہے۔ اس صفحہ پر ٹرمپ کی بڑی تصویر ہے، جس میں وہ وائٹ ہاؤس کی مشہور ریزولیوٹ ڈیسک کے پیچھے کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر کے پس منظر میں امریکہ کے اعلانِ آزادی کا اصل متن شائع کیا گیا ہے۔ صفحہ کے نچلے حصہ میں ٹرمپ کے دستخط بھی دکھائی دیتے ہیں۔ پاسپورٹ کے ابتدائی صفحہ پر امریکی مصور جان ٹرمبل کی مشہور پینٹنگ ’دی ڈیکلریشن آف انڈیپنڈنس‘ چھپی ہے۔ یہ پینٹنگ اس تاریخی لمحہ کو دکھاتی ہے جب امریکہ کے اعلانِ آزادی کو پیش کیا گیا تھا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پاسپورٹ میں استعمال کی گئی ٹرمپ کی تصویر واشنگٹن میں واقع اسمتھسونین نیشنل پورٹریٹ گیلری میں موجود ان کی سرکاری تصویر پر مبنی معلوم ہوتی ہے۔ یہ تصویر اس سال کے آغاز میں امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ابتدائی ڈیزائن سے مختلف ہے۔ اس وقت پاسپورٹ میں ٹرمپ کی ایک دوسری تصویر دکھائی گئی تھی۔ بعد میں وائٹ ہاؤس کے سرکاری ’ایکس‘ اکاؤنٹ نے بھی یہی تصویر شیئر کی۔ پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’امریکہ کی 250ویں سالگرہ کے نام نیا امریکی پاسپورٹ۔‘‘ جب میڈیا نے وائٹ ہاؤس سے پوچھا کہ کیا یہی پاسپورٹ کا حتمی اور سرکاری ڈیزائن ہے؟ تو وائٹ ہاؤس نے اس کے جواب کے لیے امریکی محکمۂ خارجہ سے رجوع کرنے کو کہا۔ تاہم اس معاملہ میں محکمۂ خارجہ کی جانب سے فی الحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس خصوصی پاسپورٹ کا اعلان پہلی بار اپریل میں امریکہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات کے تحت کیا گیا تھا۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ یہ ایک لمیٹڈ ایڈیشن پاسپورٹ ہوگا۔ اس کے اگلے، پچھلے اور اندرونی سرورق پر خصوصی ڈیزائن اور نئی فنکارانہ تخلیقات شامل کی جائیں گی۔ اُس وقت ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ جب یہ پاسپورٹ جاری ہوگا تو واشنگٹن پاسپورٹ ایجنسی میں جو لوگ خود جا کر اپنا پاسپورٹ تجدید کرائیں گے، انہیں بطور ڈیفالٹ یہی نیا پاسپورٹ دیا جائے گا۔ حالانکہ جو لوگ آن لائن درخواست دیں گے یا دوسرے پاسپورٹ مراکز سے پاسپورٹ بنوائیں گے، انہیں فی الحال پرانے ڈیزائن والا پاسپورٹ ہی دیا جائے گا۔

Published: undefined

اس وقت امریکہ کے پاسپورٹ کے اندرونی پہلے صفحہ پر مصور پرسی مورن کی بنائی ہوئی ’فرانسس اسکاٹ کی‘ کی پینٹنگ شائع ہوتی ہے۔ یہ پینٹنگ فورٹ میک ہنری کی جنگ کے بعد کا منظر دکھاتی ہے۔ اسی جنگ سے متاثر ہو کر فرانسس اسکاٹ نے امریکہ کا قومی ترانہ ’دی اسٹار اسپینگلڈ بینر‘ تحریر کیا تھا۔ موجودہ پاسپورٹ کے اندر آج بھی اس قومی ترانے کی چند سطریں شائع ہوتی ہیں۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined