دیگر ممالک

امریکا کے ساتھ مذاکرات بے سود مشق ثابت ہوں گے: علی خامنہ ای

ایران کے سپریم آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، اس لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنا ایک ’فاش غلطی‘ ہوگی۔

سید علی خامنہ ای
سید علی خامنہ ای 

وزارت خارجہ کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات میں خامنہ ای نے کہا، امریکیوں کے کسی لفظ بلکہ دستخط شدہ مواد پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات بے سود مشق ثابت ہوں گے۔‘‘ خامنہ ای کا یہ بیان ان کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیا گیا ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اس سے قبل کہا تھا کہ تہران حکومت نے امریکا کی جانب سے یک طرفہ طور پر پابندیوں کے نفاذ کے خلاف بین الاقوامی عدالت برائے انصاف سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ امریکا سے ایران پر یک طرفہ طور پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کا جواب طلب کرے۔

Published: undefined

خامنہ ای کی جانب سے بھی چند روز قبل ایک بیان میں تہران حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ تعلقات میں بہتری لائے، تاہم امریکا کے ساتھ تعلقات کی ضرورت نہیں۔

Published: undefined

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے لکھا ہے، ’’ ایران قانون کی بالادستی کے عزم پر قائم ہے اور وہ امریکا کی جانب سے سفارت کاری اور قانونی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کا مقابلہ کرے گا۔ امریکا کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کا موثر جواب دینا انتہائی ضروری ہے۔‘‘

Published: undefined

جواد ظریف نے تو اپنے اس بیان میں زیادہ وضاحت نہیں کی، تاہم ایرانی حکام متعدد مرتبہ الزامات عائد کر چکے ہیں کہ امریکا جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران کے خلاف ’غیرقانونی پابندیاں‘ عائد کر رہا ہے۔ ایرانی حکام کا یہ الزام بھی کہنا ہے کہ اس ڈیل سے نکلنے سے قبل بھی امریکا اس معاہدے کی خلاف ورزی میں مصروف رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined