میانمار زلزلہ کی فائل تصویر، یو این آئی
زلزلہ متاثرہ میانمار میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس قدرتی آفت کو ایک ہفتہ گزر چکا ہے، لیکن ملبہ سے لاشیں نکلتی ہی جا رہی ہیں اور تباہی کے دردناک مناظر بھی سامنے آ رہے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3354 ہو گئی ہے، جبکہ 4850 افراد زخمی ہیں۔ ہزاروں افراد نقل مکانی کے لیے بھی مجبور ہوئے ہیں، جس نے ملک میں تشویش ناک حالات پیدا کر دیے ہیں۔
Published: undefined
ان مشکل حالات میں میانمار کے لیے ہندوستان ایک فرشتہ ثابت ہو رہا ہے۔ ایک اچھا پڑوسی کا فرض نبھاتے ہوئے ہندوستان نے میانمار کے لیے ہر ممکن مدد بھی بھیجی ہے۔ اب تازہ ترین خبروں کے مطابق ہندوستان سمیت سبھی کواڈ ممالک نے 20 ملین ڈالر سے زیادہ کا تعاون پیش کیا ہے۔ کواڈ ممالک، جن میں ہندوستان، امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں، انھوں نے 28 مارچ کو میانمار میں آئے زلزلہ کے بعد میانمار کے ساتھ ساتھ تھائی لینڈ کی عوام کے تئیں بھی اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔
Published: undefined
اس معاملے میں ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کواڈ شراکت داروں کے ساتھ میانمار اور تھائی لینڈ کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ میانمار کے لیے ہماری دو فریقی امداد کے علاوہ ہم 20 ملین ڈالر سے زیادہ کی اخلاقی مدد فراہم کر رہے ہیں، اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر امداد پہنچانے کا کام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی تھائی لینڈ کے دورہ کے دوران میانمار میں آئے تباہناک زلزلہ پر اپنی فکر ظاہر کی اور ہندوستانی امداد کے حالات پر بھی بریفنگ دی تھی۔ اس بریفنگ مین خارجہ سکریٹری وکرم مستری نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے میانمار کے سینئر جنرل سے کہا کہ ہندوستان ضرورت کے وقت پہلے مددگار کی شکل میں میانمار کے ساتھ کھڑا ہے، اور اگر ضرورت پڑی تو مزید امداد بھی بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے میانمار میں جمہوری عمل کی فوری بحالی کی اہمیت کو بھی نشان زد کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined