دیگر ممالک

پاپوا نیوگنی میں گردابی طوفان ’میلا‘ نے برپا کیا قہر، کم از کم 11 افراد جاں بحق

گردابی طوفان ’میلا‘ بحر سلیمان میں کیٹگری-5 کی شدت تک پہنچ گیا تھا، جس کے سبب پاپوا نیوگی اور سلیمان جزیرہ گروپ کے کئی حصوں میں شدید بارش، سیلاب، تیز ہوائیں اور سمندری طوفان کی لہریں دیکھنے کو ملیں۔

<div class="paragraphs"><p>گردابی طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گردابی طوفان، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

پاپوا نیو گنی کے خود مختار بوگن ویل خطہ میں گردابی طوفان ’میلا‘ نے زبردست تباہی مچا دی ہے۔ اس قدرتی آفت میں اب تک کم از کم 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ کئی لوگ زخمی ہیں اور بڑے پیمانے پر نقصان کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سنٹرل بوگن ویل کے آسیکو گاؤں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں کئی گھر ملبے تلے دب گئے۔ اس حادثے میں 8 افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ تیز ہواؤں کے باعث گرے ہوئے درختوں کی زد میں آ کر 2 خواتین بھی جان کی بازی ہار گئیں۔ تقریباً 12 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

Published: undefined

اس گردابی طوفان نے بڑی تعداد میں گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے۔ طوفان ’میلا‘ بحر سلیمان میں کیٹگری-5 کی شدت تک پہنچ گیا تھا، جس کے باعث پاپوا نیو گنی اور سلیمان جزیرہ کے کئی علاقوں میں شدید بارش، سیلاب، تیز ہوائیں اور سمندری طوفانی لہریں دیکھنے کو ملیں۔ اس آفت کے نتیجے میں کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پانی جمع ہونے کی صورتحال بھی پیدا ہو گئی ہے۔

Published: undefined

صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پاپوا نیو گنی کے وزیر اعظم جیمس ماراپے نے راحت اور بچاؤ کے کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں خوراک، صاف پینے کا پانی، ادویات اور عارضی پناہ گاہوں کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نے یقین دلایا ہے کہ ہر متاثرہ برادری تک مدد پہنچائی جائے گی۔

Published: undefined

ابتدائی اندازے کے مطابق اس طوفان کے نیو گنی کے جنوب-مشرقی حصہ سے کیٹگری-2 یا 3 کی شدت کے ساتھ ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، لیکن بعد میں یہ کمزور ہو کر ٹراپیکل لو میں تبدیل ہو گیا۔ اس کے باوجود اس نے پورے بحرالکاہل کے خطے میں بڑی تباہی مچائی۔ اس سے قبل 8 اپریل کو سلیمان جزیرہ میں 3 افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ’میلا‘ ہونیارا سے تقریباً 425 کلومیٹر مغرب اور پورٹ موریسبی سے تقریباً 980 کلومیٹر مشرق میں کیٹگری-5 کی حالت میں موجود تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined