دیگر ممالک

نیوزی لینڈ: کورونا کی ’دوسری لہر‘ جاری، آکلینڈ کے لاک ڈاؤن میں 12 دنوں کی توسیع

نیوزی لینڈ کے میڈیکل حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر آکلینڈ سے آگے بڑھ گئی ہے، ایک دن میں ملک میں مقامی منتقلی کے 12 مزید کیس سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے باہر بھی کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے آکلینڈ میں لاک ڈاؤن میں مزید 12 دن کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے میڈیکل حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر آکلینڈ سے آگے بڑھ گئی ہے، ایک دن میں ملک میں مقامی منتقلی کے 12 مزید کیس سامنے آئے ہیں، جن میں سے 2 متاثرین آکلینڈ سے باہر رپورٹ ہوئے ہیں۔

Published: 15 Aug 2020, 10:11 AM IST

دوسری جانب کورونا سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ہندوستان دنیا کا چوتھا متاثر ترین ملک بن گیا ہے۔ ہندوستان میں یومیہ ساڑھے 64 ہزار مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ ادھر برطانیہ نے فرانس سے آنے والوں کو بھی 14 دن قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کیاہے۔ برطانیہ نے اپنی 14 دن قرنطینہ کی فہرست میں فرانس، نیدرلینڈز اور دیگر 3ملکوں کو بھی شامل کرلیا ہے، فہرست میں شامل ملکوں سے آنے والوں کو 14 دن لازمی طور پر قرنطینہ میں رہنا ہوگا، فرانس نے جوابی اقدامات کرنے کی دھمکی دی ہے۔

Published: 15 Aug 2020, 10:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Aug 2020, 10:11 AM IST