دیگر ممالک

بنگلہ دیش میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15691

بنگلہ دیش میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا رجحان ہے اور اس بات کے امکان ہیں کہ وہاں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے ریکارڈ 1034 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 15691 ہو گئی اور 11 مزید لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 239 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

صحت ڈائریکٹوریٹ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پروفیسر نسیمہ سلطانہ نے پیر کو باقاعدہ صحت بلیٹن جاری کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران 7208 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 1034 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو پائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران 252 متاثرہ مریض صحت مند ہوئے جس کے بعد صحت مند لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2902 ہو گئی۔

Published: undefined

بنگلہ دیش میں گزشتہ آٹھ مارچ کو کورونا وائرس کے پہلے تین معاملے سامنے آئے تھے۔ بنگلہ دیش میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کا رجحان ہے اور اس بات کے امکان ہیں کہ وہاں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

Published: undefined

عالمی وبا کا پھیلاؤچین کے صوبے ہوبئی کے دارالحکومت ووہان شہر سے شروع ہوا تھا۔ عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ کو کورونا وائرس بحران کو وبا قرار دیا تھا۔

Published: undefined

پوری دنیا میں پھیل چکے اس وبا سے اب تک دو لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور قریب 42 لاکھ لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس وائرس سے متاثرین 15 لاکھ سے زیادہ لوگ صحت مند بھی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined