دیگر ممالک

امریکہ-ایران جنگ سے پریشان جنوبی کوریا نے اپنے شہریوں کے لیے کم نہانے اور کم موبائل چارج کرنے سمیت 12 ہدایات جاری کیں

حکومت کا کہنا ہے کہ اگر آپ کم وقت تک نہاتے ہیں تو اس سے توانائی کی بچت ہو سکتی ہے۔ عام شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہفتہ کے اخیر میں ہی واشنگ مشین اور ویکیوم کلینر کا استعمال کریں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ-ایران جنگ کے درمیان جنوبی کوریا کا ایک فیصلہ ان دنوں سرخیوں میں ہے۔ جنوبی کوریا کی حکومت نے اپنے شہریوں سے تونائی کی بچت کے لیے کم نہانے کو کہا ہے۔ حکومت نے لوگوں سے کہا ہے کہ کم نہانے سے توانائی کی بچت ہوگی، جو اس وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت نے اس کے علاوہ عام شہریوں کے لیے 12 ہدایات جاری کی ہیں۔ ان میں کار سے نہ چلنا اور الیکٹرک سامان کو زیادہ دیر تک چارج نہ کرنا شامل ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق کابینہ میٹنگ کے بعد جنوبی کوریا کے وزیر توانائی کم سنگ وان نے توانائی بچت مہم کے بار میں بتایا۔ حکومت کا کہنا ہے اسے فی الحال رضاکارانہ طور پر رکھا گیا ہے، اگر اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے تو سخت ہدایات جاری کی جائیں گی۔

Published: undefined

جنوبی کوریا کی حکومت نے اپنے شہریوں سے توانائی بچانے کے 12 طریقوں کو اپنانے کی اپیل کی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اگر آپ کم وقت تک نہاتے ہیں تو اس سے توانائی کی بچت ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ عام شہریوں سے دن میں ہی فون چارج کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ عام شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ ہفتہ کے اخیر میں ہی واشنگ مشین اور ویکیوم کلینر کا استعمال کریں۔ حکومت نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ وہ تیل کا سب سے زیادہ استعمال کرنے والے 50 بڑے کاروباری اداروں سے اس میں کٹوتی کرنے کا کہے گی۔ یعنی ان کمپنیوں کو ’ورک فرام ہوم‘ کا فارمولا نافذ کرنا ہوگا۔ حکومت کی کوشش یہ ہے کہ پرائیویٹ کاروں کا سڑکوں پر نکلنا کم سے کم کیا جا سکے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جنوبی کوریا کو امریکہ کا قریبی مانا جاتا ہے، لیکن اس وقت ایران جنگ کے باعث جنوبی کوریا پریشان ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کی 70 فیصد تیل کی درآمد آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے۔ فی الحال اس کے پاس 2 ماہ سے بھی کم کا ریزرو تیل موجود ہے۔ حکومت کے مطابق اس کے پاس 190 ملین بیرل تیل ریزرو میں ہے، جبکہ جنوبی کوریا میں یومیہ 2.90 ملین بیرل تیل کی کھپت ہوتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined