دیگر ممالک

مصر: دو ٹرینوں کے درمیان زبردست تصادم، 19 افراد ہلاک، 185 زخمی

مصر کی قومی ریلوے کے مطابق نامعلوم افرادکے ذریعہ ایمرجنسی چین کھینچے جانے کے بعد مسافر ٹرین کے اچانک رک جانے سے ٹرین کی ٹکر ہوئی جس کے سبب لکسر الیکزنڈریا ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

حادثہ، تصویر یو این آئی
حادثہ، تصویر یو این آئی 

قاہرہ: مصر کے صوبہ سوہاج میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کا حادثہ سرزد ہوا ہے جس میں 19 افرادکی موت ہوگئی اور 185 زخمی ہوگئے ہیں۔ وزیرصحت ہالازائد نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ وزارت نے اس سے قبل بتایا تھا کہ جمعہ کو ہوئے اس حادثے میں 32 افراد جاں بحق اور 165 دیگرزخمی ہوئے ہیں۔ ملک کے ہیلتھ چیف کے مطابق اموات کے شمار میں غلطی اس وجہ سے ہوئی کیونکہ حادثے میں زخمی کئی لوگ گہری بےہوشی میں تھے اورایسالگا کہ وہ ہلاک ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

ہالا زائدنے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت صحت کے ذریعہ تصدیق کے بعد پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے تمام اسپتالوں سے درخواست کی جس میں پایا گیا کہ حادثہ میں 19 افراد کی موت ہوئی اور اس میں زخمیوں کی تعداد 185 پہنچ گئی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل دفتر حادثہ کی تحقیقات کررہاہے۔ مصر کی قومی ریلوے کے مطابق نامعلوم افرادکے ذریعہ ایمرجنسی چین کھینچے جانے کے بعد مسافرٹرین کے اچانک رک جانے سے ٹرین کی ٹکر ہوئی جس کے سبب لکسر الیکزنڈریا ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ریلوے کی جانب سے اس حصے پر آمدورفت بحال کرنے کا کام جاری ہے۔ روس، چین، ترکی اورمتحدہ عرب امارات سمیت کئی عالمی لیڈران نے قاہرہ ٹرین حادثے کے متاثرین کے تئیں اظہارتعزیت کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined