دیگر ممالک

’مہنگا تیل خریدو‘، آبنائے ہرمز بحران کے درمیان ٹرمپ کی عوام سے اپیل

نیویارک گارڈن سٹی کی ایک سیاسی ریلی میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’پٹرول کے لیے تھوڑا زیادہ پیسہ دینا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے درست ہے کہ ایک انتہائی برے ملک کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ</p></div>

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ

 

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ (14 اگست) کو اپنے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پٹرول کی تھوڑی زیادہ قیمتیں قبول کریں۔ نیویارک گارڈن سٹی کی ایک سیاسی ریلی میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’پٹرول کے لیے تھوڑا زیادہ پیسہ دینا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے درست ہے کہ ایک انتہائی برے ملک کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں۔‘‘

ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی نیوز‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ہرانے کے بعد وہ آبنائے ہرمز کو امریکہ کا علاقہ کر دے دیں گے۔ جنگ بندی کی سمت میں رکاوٹیں مسلسل برقرار ہیں۔ اس وجہ سے آبنائے ہرمز سے تیل کے ٹینکروں کی آمد و رفت بھی رکی ہوئی ہے۔ ٹرمپ کی طرف سے آبنائے ہرمز کو امریکی کنٹرول میں لانے کا وعدہ کرنے کے ایک دن بعد ہفتے کو ایران نے امریکہ سے شکست کی سچائی تسلیم کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز پر امریکہ اور ایران کا تعطل جاری ہے۔ خام تیل اور نیچرل گیس کی شپنگ کے لیے اس آبی گزرگاہ پر بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ اسے صرف اس کے حکم پر ہی کھولا اور بند کیا جائے گا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ’ایکس‘ پر کہا ہے کہ جب تک حقیقت کو تسلیم نہیں کرتا اور تصوراتی دنیا میں کھوئے رہنا بند نہیں کرتا، ایران ناکہ بندی جاری رکھے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ عراقچی نے بھی کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں آبنائے ہرمز کے بحران کے اثرات پٹرول کی قیمتوں پر نظر آنے لگے ہیں۔ ’رائٹرز‘ کے مطابق جمعہ کے روز امریکہ میں پٹرول کی اوسط قیمت 4.08 ڈالر فی گیلن رہی۔ یہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔ جمعہ کو خام تیل کی وائدہ قیمتوں میں تقریباً ایک ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا۔ بینچ مارک برینٹ کروڈ میں ہفتہ وار بنیادوں پر 6.0 فیصد اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ میں 5.4 فیصد اضافے کی توقع تھی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔