دیگر ممالک

بولیویا: رقم سے بھرا ’کارگو طیارہ‘ ہائی وے پر گر کر تباہ، تقریباً 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بولیویا کی راجدھانی لا پاز سے متصل ایل آلٹو شہر میں یہ خوفناک طیارہ حادثہ پیش آیا۔ فائر چیف پاویل ٹوور کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کئی زخمی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

بولیویا کی راجدھانی لا پاز کے قریب جمعہ کو ایک بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک ’کارگو طیارہ‘ گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ طیارہ ایئرپورٹ کے قریب ہائی وے پر گرا، جس کی زد میں آکر وہاں کھڑی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ اس طیارے میں بڑی مقدار میں رقم (نقدی) موجود تھی، جو حادثے کے بعد پورے علاقے میں بکھر گئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یہ خوفناک طیارہ حادثہ دارالحکومت لا پاز سے متصل ایل آلٹو شہر میں پیش آیا۔ فائر چیف پاویل ٹوور کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کئی زخمی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے یہ واضح طور پر نہیں بتایا کہ مرنے والے طیارے میں سوار تھے یا ہائی وے پر کھڑی گاڑیوں میں۔ سوشل میڈیا پر حادثے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ہائی وے پر طیارے کا ملبہ، جلی ہوئی گاڑیاں اور لاشیں بکھری پڑی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس حادثے میں 15 سے زیادہ گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں، واقعے کے بعد ایئرپورٹ سے تمام پروازوں کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔

Published: undefined

حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بولیویا کی فضائیہ کا ہرکولیس ایئرکرافٹ تھا۔ رپورٹس کے مطابق یہ سنٹرل بینک سے نئے کرنسی نوٹ لے کر دوسرے شہروں کے لیے روانہ ہوا تھا۔ حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ طیارہ کے زمین سے ٹکراتے ہی نوٹوں کے بنڈل ہوا میں اڑ گئے اور چاروں طرف بکھر گئے، جس کے بعد وہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں ایک الگ ہی منظر دیکھنے کو ملا۔ جہاں ایک طرف ریسکیو آپریشن جاری تھا، وہیں دوسری طرف لوگ بکھرے ہوئے پیسوں کو لوٹنے کے لیے دوڑ پڑے۔ لوگ زمین پر بکھرے نوٹوں کو سمیٹتے نظر آئے۔ پولیس کو لوگوں کو وہاں سے ہٹانے کے لیے طاقت کا استعمال کرنا پڑا اور انہوں نے ’رائٹ گیئر‘ میں لوگوں کو وہاں سے کھدیڑا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کر رہا تھا یا لینڈ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • افطار: بندے اور خالق کے درمیان قربت کا لمحہ... محمد اظہار