دیگر ممالک

پاکستانی نژاد برطانوی بچے بن یامین احمد نے چھٹیوں میں 3 لاکھ پاؤنڈ کی کمائی کی!

بن یامین احمد کے مطابق انھوں نے ویب سیریز، کوڈنگ کے ذریعے 5 ہفتوں میں تیا ر کی اور پھر اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا جس کے بعد ان کا آرٹ ورک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

لندن: بارہ سالہ پاکستانی نژاد برطانوی بچے بن یامین احمد نے اسکول کی چھٹیوں کے دوران 3 لاکھ پاؤنڈ (6 کروڑ 89 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کما کر ایک حیرت انگیز کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ بن یامین احمد نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران انھوں نے اتنی خطیر رقم ویئرڈ وہیل (weird wheel) نامی ڈیجیٹل تصاویر پر مشتمل ویب سیریز کی تیاری اور بلاک چین اونر شپ اسٹور پر ٹوکن کی فروخت سے حاصل کی ہے۔

Published: undefined

بن یامین احمد کے مطابق انھوں نے ویب سیریز، کوڈنگ کے ذریعے 5 ہفتوں میں تیا ر کی اور پھر اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا جس کے بعد ان کا آرٹ ورک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ہونہار بچے نے جیو نیوز کو بتایا کہ وہ بینک اکاؤنٹ کے بغیر، اتنی زیادہ رقم بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین پروگرامر بننے پر نہایت پرجوش ہیں جبکہ ان کے والد بھی سافٹ وئیر ڈیولپمنٹ انجینئر ہیں۔

Published: undefined

بن یامین احمد کے مطابق ویب سیریز کی تیاری سے پہلے تک ان کے ٹوئٹر پر چند ایک فالوورز تھے لیکن اب خوش قسمتی سے ان کے ٹوئٹر پر 12 لاکھ فالوورز ہیں اور ان کی خبریں بی بی سی اور نیویار ک سے لے کر جیو نیوز تک سب نے اٹھالی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined