
آیت اللہ علی خامنہ ای / تصویر آئی اے این ایس
ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات آئندہ ماہ کی 4 اور 5 تاریخ کو ادا ہوں گی۔ اس کے لیے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے وزیر اعظم مودی کو مدعو کیا تھا۔ اب خبر ہے کہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین اور وزیر مملکت برائے خارجہ پویترا مارگریٹا خامنہ ای کی آخری رسومات کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 اور 5 جولائی کو تہران میں 2 بڑے پروگرام ہوں گے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں 28 فروری کو جاں بحق ہوئے تھے۔ خامنہ ای کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی رہنماؤں کی موت ہوئی تھی، جن میں ان کی اہلیہ بھی شامل تھیں۔ اب قریب 4 مہینے بعد ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ جولائی کی شروعات میں تہران میں ان کی آخری رسومات سے منسلک کئی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ یہ پروگرام قریب 3 سے 4 دن کا ہوگا۔ ایران نے اس میں شامل ہونے کے لیے وزیر اعظم مودی کو دعوت دی تھی لیکن وہ اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ بہار کے گورنر سید عطا حسنین اور پویترا مارگریٹا کے جانے کی خبر ہے۔
Published: undefined
خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز 4 جولائی کو تہران کے گرینڈ مصلیٰ کمپلیکس میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو آخری دیدار کے لیے رکھے جانے کے ساتھ ہوگا۔ اس کے بعد تہران اور قم شہروں میں عوامی جلوس نکالے جائیں گے۔ نجف اور کربلا میں ان کے لیے دعائیں پڑھی جائیں گی۔ 1989 میں آیت اللہ روح اللہ خمینی کی وفات کے بعد خامنہ ای نے ایران کی کمان سنبھالی تھی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پہلے آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات مارچ میں ہونے والی تھی۔ حالانکہ بعد میں اسے مؤخر کر دیا گیا تھا کیونکہ ایران کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی جنگ طویل ہو گئی تھی۔ 86 سالہ خامنہ ای فروری میں اپنے کمپلیکس میں میٹنگ کر رہے تھے، اسی دوران امریکہ اور اسرائیل نے بمباری کر دی، جس میں ان کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد سے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ جاری تھی۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined