
فائل تصویر آئی اے این ایس
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے ان کے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلومات کئی مہینوں سے حکومت پر خفیہ رکھی گئی تھیں۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ ایران نے ان کے دو بیٹوں میں سے کس کو نشانہ بنایا تھا۔
دی یروشلم پوسٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنجا من نیتن یاہو نے یہ انکشاف پیر یعنی 24 اگست کو چینل 14 کے فوجی نمائندے نوم امیر کے ساتھ فون پر بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل ناقابل یقین ہےکہ ایران نے میرے ایک بیٹے کو نشانہ بنایا اور اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ انٹیلی جنس کا حصہ ہے جو انہیں ملی تھی، نیتن یاہو نے جواب دیا، "ایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی ۔ وہ اب بھی میرے بیٹے کو قتل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ لوگوں کو تھوڑا صبر کرنا چاہیے، خاص طور پر انتخابی مہم کے دوران"۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں نے اسرائیل کی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ کے سربراہ ڈیوڈ زینی سے بات کی اور ان سے کہا کہ وہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے تمام امیدواروں کو مناسب سیکیورٹی فراہم کریں'۔ اسرائیلی سیکورٹی ایجنسی شن بیٹ نے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ اور ان کے دو بیٹوں یائر اور ایونر کو ذاتی تحفظ فراہم کرنے کی منظوری دی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔