دیگر ممالک

جب تک لبنان میں حقیقی اصلاحات نہیں کی جاتیں، بیروت کو امداد نہیں مل سکتی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سپورٹ گروپ کو لبنان بحران کے بڑھنے پر تشویش ہے مگر جب تک لبنان میں حقیقی اصلاحات نہیں کی جاتیں اس وقت تک بیروت کو امداد نہیں مل سکتی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

اقوام متحدہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ کہ بین الاقوامی سپورٹ گروپ کو لبنان بحران کے بڑھنے پر تشویش ہے مگر جب تک لبنان میں حقیقی اصلاحات نہیں کی جاتیں اس وقت تک بیروت کو امداد نہیں مل سکتی۔

Published: undefined

لبنان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر جان کوبیس نے کہا کہ لبنان کے بین الاقوامی امدادی گروپ کے سفیروں نے آج ملک میں بڑھتے ہوئے بحران تبادلہ خیال کیا اور لبانن کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لبنان کی مقتدر سیاسی قیادت کی طرف سے ملک میں حقیقی اصلاحات نہ کرنے پر امدادی گروپ کو مایوسی کا سامنا ہے۔

Published: undefined

ان کا کہنا تھا کہ لبنان کے اعلی سطح کےحکام اور سیاسی رہ نماؤں کوپیغامات بھیجے مگر ان کے رد عمل انتہائی مایوس کن تھے۔ کوبیس نے نشاندہی کی کہ فوری اصلاحات تک لبنان کو بین الاقوامی امدادی پیکیج پر نہیں مل سکتا۔ بیروت کو عالمی برادری اور امداد دینے والے ممالک کی طرف سے ظاہر کردہ تحفظات دور کرنا ہوں گے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ چند روز قبل اقوام متحدہ نے بیروت کی بندرگاہ میں ہوئے تباہ کن دھماکوں بعد لبنان کی مدد کے لیے 565 ملین ڈالر کے عطیات جمع کرنے کی اپیل کی تھی۔ ان دھماکوں میں 180 افراد ہلاک اور 6،500 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے لبنان کو بحالی اور تعمیر نو، فوری طور پر جان بچانے والی انسانی امداد اور طویل مدتی معاشی بحالی کے 565 ملین ڈالر جمع کرنے کی اپیل کی ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined