دیگر ممالک

بنگلہ دیش: کیا محمد یونس نے اپنے ہی ملک کے بینک کو پہنچا دیا 100 کروڑ کا نقصان؟ تحقیقات شروع

’ٹائمز آف بنگلہ دیش‘ نے بینکوں کے حوالہ سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق ریفرینڈم کی تشہیر کے لیے یونس حکومت نے بینکوں کے ’سی ایس آر فنڈ‘ سے 100 کروڑ ٹکا لے لیے۔

<div class="paragraphs"><p>محمد یونس (فائل)، ویڈیو گریب</p></div>

محمد یونس (فائل)، ویڈیو گریب

 

بنگلہ دیش کے سابق چیف ایڈوائزر محمد یونس مشکلات میں پھنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان پر 100 کروڑ ٹکا کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے اور بنگلہ دیش حکومت نے اس کی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔ محمد یونس اگست 2024 سے فروری 2026 تک بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ رہے تھے۔ انہیں شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد قائم ہونے والی عبوری حکومت کا سربراہ بنایا گیا تھا، اور اب نئی حکومت تشکیل پاتے ہی ان کے لیے پریشانیاں بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔

Published: undefined

مقامی میڈیا کے مطابق بعض بینکوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں انتخابات کے دوران ہونے والے ریفرنڈم میں ان کے فنڈز کا استعمال کیا گیا۔ یہ رقوم یونس حکومت کے دباؤ میں فراہم کی گئیں اور حکومت نے مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے بینکوں پر دباؤ ڈالا۔ اس ریفرنڈم کا مقصد بنگلہ دیش کے آئین کو مضبوط کرنا تھا اور یونس خود اس مہم کی قیادت کر رہے تھے۔

Published: undefined

دراصل ’ٹائمز آف بنگلہ دیش‘ نے بینکوں کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق ریفرنڈم کی تشہیر کے لیے یونس حکومت نے بینکوں کے ’سی ایس آر فنڈ‘ سے 100 کروڑ ٹکا حاصل کیے۔ ان رقوم کا استعمال مبینہ طور پر حکومت کو خوش کرنے اور ملک بھر میں ریفرنڈم کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے متعدد این جی اوز کی مدد لی گئی۔

Published: undefined

بینکوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے دباؤ ڈال کر انہیں این جی اوز کو فنڈ دینے پر مجبور کیا، جس میں سرکاری قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہوئی اور اس کے نتیجے میں بینکوں کی مالی حالت متاثر ہوئی۔ بینکوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یونس حکومت نے ریفرنڈم کی تشہیر کے لیے 3 ایسے اداروں کو فنڈ دینے کے لیے کہا جو مشتبہ تھے۔ ان میں ’فاؤنڈیشن ڈیبیٹ فار ڈیموکریسی‘ نامی تنظیم کے پاس ضروری دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق سرکاری دباؤ میں ایسوسی ایشن آف بینکرز بنگلہ دیش نے ’شُجان‘ نامی تنظیم کو 2.5 کروڑ ٹکا، ’ڈیبیٹ فار ڈیموکریسی‘ کو 21 لاکھ ٹکا اور ’ایس اے ڈی فاؤنڈیشن‘ کو 1 کروڑ ٹکا فراہم کیے۔ رپورٹ کے مطابق یونس حکومت نے ریفرنڈم کی تشہیر کے لیے مجموعی طور پر 142 کروڑ ٹکا خرچ کیے اور اس مہم کے لیے 6 وزارتوں کو متحرک کیا گیا تھا۔ تاہم ریفرنڈم نافذ ہونے کے باوجود بی این پی کی حکومت اسے عملی جامہ پہنانے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔ طارق رحمان کی قیادت والی حکومت ریفرنڈم کے فیصلوں کو ایک ایک کر کے واپس لے رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined