دیگر ممالک

بنگلہ دیش کے سکریٹری برائے دفاع عبداللہ المحسن کی کورونا سے موت

عبداللہ المحسن کی گزشتہ کچھ دنوں سے طبیعت ناساز تھی اور پیر کی صبح ان کا انتقال جوائنٹ ملٹری اسپتال میں ہو گیا۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سکریٹری برائے دفاع عبدللہ المحسن چودھری کی آج ڈھاکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے موت ہوگئی۔ان کی طبیعت چند روز سے ناساز تھی اور جوائنٹ ملٹری اسپتال میں صبح ساڑھے نوبجے ان کا انتقال ہوگیا۔

Published: undefined

وزارت دفاع کی ایڈیشنل سکریٹری سالینہ حق نے یواین آئی سے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔وہ وزیراعظم کے سابق پرنسپل سکریٹری کمال عبدالناصر چودھری کے چھوٹے بھائی تھے۔ اس سے قبل صبح اسی اسپتال میں آزادی جنگ امور محکمہ کے وزیر اے کے ایم مزمل حق کی اہلیہ کا بھی کورونا کے سبب انتقال ہوگیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined