فائل تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ایسے میں بنگلہ دیش کی یونس حکومت نے ہندوستان سے اپنے دو سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ اگرتلہ، تری پورہ میں بنگلہ دیش کے اسسٹنٹ ہائی کمیشن پر حملے اور کولکتہ میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کے بعد بنگلہ دیش نے ان دونوں سفارت کاروں کو فوری طور پر ڈھاکہ واپس بلا لیا ہے۔
Published: undefined
حال ہی میں تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں بنگلہ دیش کے سفارتی مشن میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس معاملے میں 7 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ کیمپس میں گھسنے کے معاملے میں 4 پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ ساتھ ہی بنگلہ دیش میں ہندوستانی ہائی کمشنر کو طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش نے اگرتلہ میں اپنی قونصلر سروس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب بنگلہ دیش نے تریپورہ سے اپنے سفارت کار کو واپس بلا لیا ہے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بنگال کے سفارت کار بنگلہ دیش واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ تریپورہ کے اسسٹنٹ ہائی کمشنر کی بھی ڈھاکہ واپسی متوقع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کولکتہ میں بنگلہ دیش کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر شکدار محمد اشرف الرحمان اور تریپورہ میں اسسٹنٹ ہائی کمشنر عارف الرحمان کو گزشتہ منگل کو ہنگامی بنیادوں پر ڈھاکہ واپس جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined