دیگر ممالک

یوکرین کے صدر زیلینسکی کو گزشتہ ایک ہفتے میں تین بار ہوئی مارنے کی کوشش!

ایک رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی کو مارنے کے لیے بھاڑے کے لوگ بھیجے گئے تھے۔ یہ روس حمایت یافتہ ویگنر گروپ اور چیچن اسپیشل فورس کے تھے۔

ولودمیر زیلینسکی
ولودمیر زیلینسکی تصویر آئی اے این ایس

برطانیہ کے ایک اخبار نے سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی کو گزشتہ ایک ہفتہ میں تین بار مارنے کی کوشش ہوئی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ برطانوی اخبار ’دی ٹائمز‘ ساتھ ہی یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ یوکرین کے صدر کے قتل کی یہ کوشش روسی ایجنسی کی مدد سے ہی ناکام کی گئی کیونکہ وہ یوکرین سے جنگ کے خلاف ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مختلف نااتفاقیوں کے بعد 24 فروری کو ولادیمیر پوتن نے یوکرین کے خلاف سخت ملٹری کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے جنگ لگاتار جاری ہے۔ روس پڑوسی ملک یوکرین کے کچھ حصوں پر قبضہ بھی جما چکا ہے۔ حالانکہ راجدھانی کیف اب بھی اس کی پہنچ سے باہر ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی کو مارنے کے لیے بھاڑے کے لوگ بھیجے گئے تھے۔ یہ روس حمایت یافتہ ویگنر گروپ اور چیچن اسپیشل فورس کے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ ہر بار زیلینسکی کے قتل کی کوشش کو روسی فیڈرل سیکورٹی بیورو (ایف ایس بی) کی مدد سے ناکام کیا گیا۔ کہا گیا ہے کہ ایف ایس بی کے ملازمین یوکرین کے ساتھ جنگ کے خلاف ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ زیلینسکی نے اس سے قبل خود بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کو مارنے کے لیے کیف میں 400 قاتل بھیجے گئے ہیں اور اس کام کے بدلے ان کو بڑا انعام دینے کا اعلان روس نے کیا ہے۔ توجہ طلب بات یہ ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے قتل کی وکالت بھی کی گئی ہے جس پر کافی ہنگامہ برپا ہے۔ یہ بات امریکہ کے رکن پارلیمنٹ نے کہی جس پر تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ امریکہ کے سنیٹر لنڈسے گراہم نے کہا تھا کہ روس سے ہی کسی کو پوتن کا قتل کر دینا چاہیے، تبھی یہ جنگ رکے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined