دیگر ممالک

’اسکول پر حملہ غلطی نہیں، جنگی جرم‘، ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں اٹھایا میناب اسکول پر حملہ کا معاملہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے پاس جدید تکنیک ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، اس لیے کوئی یہ نہیں مان سکتا کہ اسکول پر حملہ قصداً اور ارادتاً نہیں کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>عباس عراقچی / آئی اے این ایس</p></div>

عباس عراقچی / آئی اے این ایس

 
Sha Dati

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایک بار پھر امریکہ و اسرائیل کے ذریعہ میناب واقع گرلس اسکول پر حملہ کا معاملہ اٹھایا ہے۔ انھوں نے جمعہ کے روز اس تعلق سے اقوام متحدہ میں امریکہ و اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل (یو یان ایچ آر سی) کو بھیجے گئے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ میناب شہر کے ایک اسکول پر ’منصوبہ بند‘ حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملہ کو انھوں نے ’انسانیت کے خلاف جرم‘ قرار دیا اور بتایا کہ شجرہ طیبہ پرائمری اسکول پر کیے گئے اس حملہ میں 175 سے زائد بچوں اور اساتذہ کی موت ہو گئی تھی۔

Published: undefined

عباس عراقچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے پاس جدید تکنیک ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، اس لیے کوئی یہ نہیں مان سکتا کہ اسکول پر حملہ قصداً اور ارادتاً نہیں کیا گیا تھا۔ انھوں نے اسے جنگی جرم ور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس طرح کے عمل کی پوری دنیا میں مذمت ہونی چاہیے اور قصورواروں کو اس کی سزا بھگتنی ہوگی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ اس ظلم کو نہ تو مناسب ٹھہرایا جا سکتا ہے، نہ ہی اسے چھپایا جا سکتا ہے، اور نہ ہی اس پر خاموشی اختیار کی جانی چاہیے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ’’یہ حملہ ایک ’واقعہ‘ یا ’غلطی‘ نہیں تھی۔ امریکہ کے متضاد بیانات ان کے جرم کو درست ٹھہرانے کے لیے دیے گئے ہیں۔ اس طرح کے بیانات سے وہ کسی ذمہ داری سے فرار نہیں اختیار کر سکتے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ میناب کے مذکورہ اسکول پر حملہ 28 فروری کو ہوا تھا۔ بڑی تعداد میں طالبات کی ہلاکتوں کے بعد ایران نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا تھا اور اس کا بدلہ لینے کا عزم بھی ظاہر کیا تھا۔ اب اس معاملہ میں عراقچی کا تازہ تبصرہ ایسے وقت میں آیا ہے، جب واقعہ کو پیش آئے ایک ماہ مکمل ہو گیا ہے۔ حملہ 28 فروری کو ایران و امریکہ کے ذریعہ شروع کردہ جنگ کے پہلے دن ہوا تھا، جب مبینہ طور پر ایک امریکی ٹام ہاک کروز میزائل نے جنوبی ایران کے میناب میں شجرہ طیبہ پرائمری اسکول کو نشانہ بنایا۔ اس میں کم از کم 175 لوگ ہلاک ہوئے تھے، جن میں بیشتر طالبات و اساتذہ تھے۔ درجنوں افراد اس واقعہ میں زخمی بھی ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined