
آبنائے ہرمز / آئی اے این ایس
آبنائے ہرمز میں جمعہ (30 اکتوبر) کو 27 ہندوستانیوں کو لے جا رہے ایک تیل ٹینکر پر حملہ ہوا۔ پناما کے پرچم والے اس جہاز کا نام ’ایم ٹی لوئیز 1‘ ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ایک چھوٹی کشتی کے ذریعے جہاز کے نچلے حصے پر 2 لِمپیٹ بارودی سرنگیں (مائنز) لگائی گئیں۔ یہ ایسی سمندری بارودی سرنگیں ہوتی ہیں، جنہیں جہاز کے بیرونی حصے سے چپکایا جاتا ہے۔ ان میں دھماکے کے باعث جہاز کے انجن روم میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کچھ وقت کے لیے جہاز کا کام کاج رک گیا۔
حالانکہ جہاز پر موجود عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور سمندر میں تیل بھی نہیں پھیلا۔ اس کے بعد ٹینکر نے دوبارہ اپنا سفر شروع کر دیا۔ برطانیہ کی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی یو کے ایم ٹی او کے مطابق یہ حملہ عمان کے شہر خصب سے 46 کلومیٹر شمال مشرق میں ہوا۔ فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد آبنائے ہرمز میں لِمپیٹ بارودی سرنگوں سے حملے کا یہ پہلا کامیاب واقعہ ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔