دیگر ممالک

افغانستان میں طالبان کے آٹھ کمانڈروں کی رہائی

گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حکومت افغانستان اور طالبان کے مابین معاہدے کے تحت 400 جنگجووں کو رہائی کے مطالبہ کے بعد ان کمانڈروں کو رہا کیا گیا ہے

افغانستان میں طالبان کے آٹھ کمانڈروں کی رہائی
افغانستان میں طالبان کے آٹھ کمانڈروں کی رہائی 

کابل: افغان حکومت نے پیر کو صوبہ قندھار سے جنگجو تنظیم طالبان کے 8 کمانڈروں کو رہا کر دیا۔ یہ اطلاع دفتر صوبائی گورنر کے ترجمان نے دی۔ گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حکومت افغانستان اور طالبان کے مابین معاہدے کے تحت 400 جنگجووں کو رہائی کے مطالبہ کے بعد ان کمانڈروں کو رہا کیا گیا ہے۔

Published: undefined

رہا کئے گئے کچھ جنگجووں کو لوگوں اور سیکورٹی فورسز کو ہلاک کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ افغان حکومت اور طالبان امن معاہدے کی تکمیل کے مقصد سے طالبان لڑاکوں کو آہستہ آہستہ رہا کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان نے افغان حکومت سے یہ شرط رکھی تھی کہ مذاکرات کا آغاز اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک اس کے 400 جنگجووں کو رہا نہیں کیا جاتا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کابل اور طالبان امن مذاکرات شروع کرنے کے مقصد سے اعتماد سازی کے اقدام کے طور پر قیدیوں کی ایک مرحلہ وار رہائی میں مصروف عمل ہیں۔ تاہم، پہلے افغان حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی سے انکار اور اس کے بعد طالبان کے افغان سکیورٹی فورسز مخالف حملوں کی وجہ سے قیدیوں کی وہ رہائی تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی تھی جو طالبان حکومت، افغانستان اور امریکہ کے بیچ ہونے والے امن معاہدے کے تحت طے پائی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined