دیگر ممالک

نیپال میں ہلاکت خیز سیلاب کے درمیان 5.2 شدت کے زلزلہ سے سبھی خوفزدہ

بتایا جا رہا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر 5.2 شدت کے زلزلہ سے قبل بھی کم شدت کے کچھ جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید تباہی ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر اے آئی</p></div>

تصویر اے آئی

 

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد بدھ کی دیر شام 5.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس نے سبھی لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز کوڈاری سے تقریباً 55 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔ یہ علاقہ لینڈ سلائیڈنگ کے لیے حساس ہے۔ زلزلے کی گہرائی اور نقصان کی سطح کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات نہیں مل سکیں۔ یہ زلزلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک میں اچانک آنے والے سیلاب سے 157 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر 5.2 شدت کے زلزلہ سے قبل بھی کم شدت کے کچھ جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید تباہی ہوئی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے حوالہ سے ’نیویارک ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقہ میں محسوس کیے گئے جھٹکوں کو ابتدائی طور پر 4.4 شدت کا زلزلہ بتایا گیا تھا۔ بعد میں یو ایس جی ایس نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی طاقت 5.2 شدت کے زلزلے کے برابر درج کی گئی۔ اس سے پہلے نیپال کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ ممکن ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ زلزلے کی وجہ سے ہوئی ہو۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔