دیگر ممالک

روس میں آئے تیز زلزلہ سے لوگوں میں خوف کا عالم، ریکٹر اسکیل پر شدت 7.0 درج

زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3.35 بجے آیا تھا، جو کہ این سی ایس کے مطابق ہندوستانی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 9.05 بجے بتایا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>زلزلہ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

زلزلہ / علامتی تصویر / آئی اے این ایس

 

روس کے کامچٹکا جزیرہ میں جمعہ کو انتہائی تیز زلزلہ نے لوگوں میں خوف و دہشت پیدا کر دیا ہے۔ ای ایم ایس سی اور ہندوستان کے قومی زلزلہ سائنس مرکز (این سی ایس) کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.0 تھی۔ حالانکہ امریکہ کی ایجنسی این او اے اے نے واضح کیا ہے کہ زلزلہ کے بعد سنامی سے متعلق کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس زلزلہ سے ہوئے فوری نقصانات کی جانکاری ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3.35 بجے آیا تھا، جو کہ این سی ایس کے مطابق ہندوستانی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 9.05 بجے بتایا جا رہا ہے۔ زلزلہ 152 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا، اس لیے فوری طور پر کسی نقصان کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں چلا ہے۔ این سی ایس کے مطابق زلزلہ کا مرکز 52.068 ڈگری شمالی عرض البلد اور 157.164 ڈگری مشرقی طول البلد پر درج کیا گیا ہے۔ ای ایم ایس سی کا کہنا ہے کہ زلزلہ کا مرکز روس کے ولیوچنسک شہر سے تقریباً 123 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ ای ایم ایس سی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ جاری کر بتایا ہے کہ سامنے آئے ڈاٹا کی بنیاد پر زلزلہ کی تصدیق ہوئی ہے۔

ای ایم سی نے بھی جو جانکاری دی ہے، اس کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین سے بہت نیچے 152 کلومیٹر یعنی تقریباً 94 میل کی گہرائی پر تھا۔ اتنی زیادہ گہرائی پر زلزلہ آنے کے سبب اکثر زمین کی سطح پر ہونے والے نقصان کا خطرہ کچھ کم ہو جاتا ہے، پھر بھی اتنے بڑے جھٹکے سے علاقہ میں افرا تفری لازمی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ زلزلہ کے بعد سنامی یا کسی دیگر خطرہ کا اندیشہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔