دیگر ممالک

میسا چوسٹس کے آسمان میں ہوا زور دار دھماکہ، لرز اٹھی زمین، ہل گئی کھڑکیاں، عوام میں زبردست دہشت

ناسا نے بتایا کہ یہ بم دھماکہ، سیٹلائٹ یا خلائی ملبہ نہیں تھا، یہ قدرتی شہاب تھا جو خلا سے زمین کی طرف آیا تھا۔ ناسا کے مطابق یہ شہاب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر6 منٹ پر زمین کی فضا میں داخل ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

امریکہ کے میساچوسٹس اور آس پاس کے علاقوں میں ہفتے کی دوپہر ایک پراسرار دھماکے نے رہائشیوں کو خوفزدہ کردیا۔ لوگوں نے آسمان سے 2 زور دار دھماکوں جیسی آوازیں سنیں جس کو ڈبل بوم کہا جارہا ہے۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ کئی جگہوں پر کھڑکیاں ہلنے لگیں اور عمارتیں لرز اٹھیں۔ اسی دوران ناسا نے بتایا کہ یہ کوئی بم دھماکہ، سیٹلائٹ یا خلائی ملبہ نہیں تھا۔ یہ ایک قدرتی شہاب تھا جو خلا سے زمین کی طرف آیا تھا۔ ناسا کے مطابق یہ شہاب مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 6 منٹ پر زمین کی فضا میں داخل ہوا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ بوسٹن کے قریب جنوبی ساحل کے علاقے کے اوپر فضا میں داخل ہوا تھا۔

Published: undefined

اس واقعہ کے حوالے سے صرف میساچوسٹس میں ہی نہیں بلکہ رہوڈ آئی لینڈ، نیو ہیمپشائر اور امریکہ کے کئی شمالی علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے آسمان میں ایک چمکتا ہوا آگ کا گولہ بھی دیکھا۔ یہ نظارہ ڈیلاویئر سے لے کر کناڈا کے مونٹریال تک بہت سے لوگوں نے دیکھا۔ اس واقعے کے بعد پولیس اور ایمرجنسی سروسز کو بڑی تعداد میں فون کالیں موصول ہوئیں۔ لوگ جاننا چاہتے تھے کہ آخر اتنی تیز آواز کس وجہ سے آئی۔

Published: undefined

ناسا نے بتایا کہ یہ شہاب تقریباً 1.20 لاکھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہا تھا۔ زمین سے تقریباً 60 کلومیٹر اوپر پہنچ کر یہ کئی حصوں میں ٹوٹ کر بکھر گیا۔ اس کے ٹوٹنے سے جس نوانائی کا اخراج ہوا، وہ تقریباً 300 ٹن ٹی این ٹی دھماکہ خیز کے برابر تھی۔ امریکن میٹیور سوسائٹی کے ماہر رابرٹ لنس فورڈ نے بتایا کہ یہ ایک عام فائر بال کے مقابلے میں کافی بڑا تھا اور اس کا سائز تقریباً ایک گز چوڑا تھا۔

Published: undefined

اس واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ ان میں 2 زور دار دھماکوں کی آوازیں واضح طور پر سنائی دے رہی ہیں، لیکن کہیں بھی آگ، دھواں یا کسی اور دھماکے کے آثار نہیں ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر شہاب ثاقب فضا میں داخل ہوتے ہی جل جاتے ہیں۔ تاہم، جب کوئی ایک بڑا شہاب آتا ہے، تو وہ تیز چمک اور دھماکے کی طرح جھٹکے کی لہر پیدا کر سکتا ہے۔ میساچوسٹس میں ہوا ڈبل بوم بھی اسی وجہ سے ہوا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined