دیگر ممالک

روس اور یوکرین کے درمیان ’امن مذاکرہ‘ کے نئے دور کا آغاز!

روس اور یوکرین نے چل رہے ماسکو-کیف جنگ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی مزید ایک کوشش کے تحت منگل کو یہاں امن مذاکرہ کے نئے دور کی شروعات کی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

روس اور یوکرین نے چل رہے ماسکو-کیف جنگ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی مزید ایک کوشش کے تحت منگل کو یہاں امن مذاکرہ کے نئے دور کی شروعات کی۔ نیوز ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق ترکی اور صدر رجب طیب اردغان نے استنبول کے بیسٹکاس ضلع میں ڈولماباہ کے صدر دفتر میں میٹنگ شروع ہونے سے کچھ وقت پہلے کہا کہ ٹھوس نتیجے کے لیے بات چیت کا وقت آ گیا ہے۔

Published: undefined

ترکی کے لیڈر نے فوراً جنگ بندی کی اپیل کی اور کہا کہ طویل مدت تک جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ اردغان نے کہا کہ روسی اور یوکرینی لیڈروں کے درمیان ترکی ایک میٹنگ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’دنیا آپ سے خوشخبری کا انتظار کر رہی ہے۔ ہم ایسے کسی بھی تعاون کے لیے تیار ہیں جو آپ کے کام کو آسان بنا سکے۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ 28 فروری سے روس اور یوکرین نے بیلاروس میں تین دور کی نجی بات چیت کی ہے اور ان کا چوتھا سیشن ایک ویڈیو کانفرنس کی شکل میں ہوا۔ دیگر باتوں کے علاوہ روس مطالبہ کر رہا ہے کہ یوکرین ناٹو میں شامل ہونے کے کسی بھی ارادے کو چھوڑ دے۔ یہ ایک ایشو ہے جس پر یوکرینی صدر ولودمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ وہ سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں۔

Published: undefined

جن دیگر ایشوز پر تبادلہ خیال ہونے کی امید ہے ان میں یوکرین کے مشرق میں علیحدگی پسند لیڈروں کے قبضے والے علاقوں کی قسمت کے ساتھ ساتھ کریمیا کے حالات بھی شامل ہیں، جس پر رسمی طور سے 2014 میں روس کے ذریعہ قبضہ کر لیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined