
امریکہ میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کے تحت 30 ہندوستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ سبھی امریکہ میں کمرشیل ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ان سبھی کو ایک وفاقی آپریشن کے تحت گرفتار کیا گیا اور انہیں اب ملک بدر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ امریکی کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن محکمہ نے اس سلسلے میں معلومات فراہم کی ہے۔ متعلقہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ان سبھی کو جلد ڈیپورٹ کیا جائے گا۔ امریکی ایجنسی نے بتایا کہ گرفتار تمام ہندوستانی ڈرائیوروں کے پاس کیلیفورنیا، نیویارک، واشنگٹن اور ورجینیا جیسی ریاستوں کے کمرشیل ڈرائیونگ لائسنس تھے۔ ان لوگوں کے پاس سے جو بائیڈن انتظامیہ کے دوران جاری کئے گئے روزگار اتھارٹی دستاویزات ملے ہیں وہ اب غیر قانونی قرار دیئے جا چکے ہیں۔
Published: undefined
یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن (سی بی پی) نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ 15-11 مئی کے اختتام ہفتہ کے دوران ایریزونا کے یوما سیکٹر میں بارڈر پٹرولنگ ایجنٹوں کے ذریعہ چلائے گئے ’آپریشن چیک میٹ‘ کے تحت امریکہ میں غیر قانونی طور سے رہنے کے الزام میں 52 لوگوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 36 لوگ سیمی ٹرک (ٹریلر ٹرک) چلاتے ہوئے پائے گئے۔
Published: undefined
امریکی ایجنسی نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے 36 ٹرک ڈرائیوروں میں سے 30 ہندوستانی ہیں جب کہ 6 میکسیکو، ایل سلواڈور اور روس کے شہری ہیں۔ ان کے پاس کیلیفورنیا، نیویارک، واشنگٹن اور ورجینیا جیسی ریاستوں کے کمرشیل ڈرائیورز لائسنس (سی ڈی ایل) تھے، جب کہ کچھ کے پاس کوئی ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔ ان میں سے زیادہ تر کے پاس سابقہ بائیڈن انتظامیہ کے جاری کردہ ایمپلائمنٹ آتھرائزیشن ڈاکومنٹس (ای اے ڈی) تھے لیکن ان دستاویزات کو اب ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ ایجنسی کا کہنا تھا کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد پر وفاقی قانون کے مطابق کارروائی کی گئی ہے اور انہیں جلد ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
Published: undefined
ایجنسی کا کہنا ہے کہ ’آپریشن چیک میٹ‘ کا مقصد امریکہ میں غیر قانونی طور سے رہ رہے کمرشیل موٹر گاڑیاں چلانے والے افراد کا پتا لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے امیگریشن قوانین کو نافذ کرکے عوامی تحفظ کو مضبوط کرنا ہے۔ یو ایس بارڈ پٹرول کے یوما سیکٹر کے قائم مقام چیف پٹرول ایجنٹ ڈسٹن کاڈل نے کہا کہ ’آپریشن چیک میٹ‘ عوامی تحفظ کے لیے سنگین خطرہ پیدا کرنے والے غیر قانونی طور سے موجود ڈرائیوروں سے کمیونٹیز اور سڑکوں کی حفاظت کے تئیں ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ ہمارے ایجنٹ ان افراد کو روکنے اور پورے امریکہ میں سڑکوں پر مزید مہلک حادثات پر قابو پانے کے لیے ہر روز گشت پر رہتے ہیں۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک حکم جاری کیا تھا جس میں نااہل غیر ملکی ڈرائیوروں کو کمرشیل ٹرک اور بس ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے پر روک لگانے کا حکم دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران امریکہ میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ہندوستان نژاد ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ڈرائیوروں پر کمرشیل گاڑی چلاتے ہوئے لاپرواہی برتنے اور سڑکوں پر جان لیوا حادثات (کریش) کا باعث بننے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined