
نیپال میں سیلاب کے بعد ریسکیو ٹیم، تصویر سوشل میڈیا
نیپال میں بھوٹے کوشی سیلاب کی تباہی کے 10 دنوں بعد زندگی کی ایک امید جاگی ہے۔ رَسوا کے تریشولی-3اے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی سُرنگ کے اندر سے انسانی آوازیں سنائی دی ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں شامل نیپالی فوج کے حوالہ سے انجینئر شری رام نیوپانے نے بتایا کہ سرنگ کے اندر سے لوگوں کی آوازیں آنے کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے بعد نیپالی فوج اور مسلح پولیس فورس کی ٹیمیں سُرنگ میں داخل ہوئیں اور بچاؤ کی کارروائی تیز کر دی۔
شری رام نیوپانے کے مطابق پہلے ایک آواز سنائی دی، اور پھر ایک سے زیادہ لوگوں کی آوازیں سنائی دینے کی تصدیق ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے سرنگ کے اندر موجود لوگوں سے کہا کہ ’’گھبرائیں نہیں، ہم آپ کو بچا رہے ہیں۔‘‘ اس کے جواب میں اندر سے بھی کچھ آواز سنائی دی۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے اور سُرنگ سے آوازیں سنائی دینا ایک حوصلہ افزا اشارہ ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔