خبریں

وہاٹس ایپ، انسٹا گرام اور فیس بک کا سرور ڈاؤن، دنیا بھر کے یوزر پریشان

دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، وہاٹس ایپ اور انسٹا گرام ڈاؤن ہو گیا ہے۔ تینوں سوشل میڈیا کے سرور ڈاؤن ہونے کی خبر ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہوتا رہا، اور اس درمیان ٹوئٹر کا سرور بھی ڈاؤن ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وہاٹس ایپ یوزرس تصویریں ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے ہیں اور انسٹا گرام پر اسٹوری لگانے میں یوزرس کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ فیس بک پر لنک، تصویریں پوسٹ کرنے میں یوزرس کو پریشانی ہو رہی ہے۔ ٹوئٹر پر بھی لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔

وہاٹس ایپ پر لوگ ایک دوسرے کو بھیجی گئی تصویر، ویڈیو اور ڈاکومنٹس شیئر نہیں کر پا رہے ہیں تو وہیں انسٹاگرام پر لوگ انسٹا اسٹوری اور فیڈ چیک نہیں کر پا رہے ہیں۔ فیس بک پر لوگ اپنی نیوز فیڈ نہیں دیکھ پا رہے ہیں، ساتھ ہی یہاں بھی تصویر پوسٹ کرنے میں یوزرس کو پریشانی ہو رہی ہے۔

حالانکہ بدھ کی رات ساڑھے نو بجے کے پہلے تک ٹوئٹر ٹھیک کام کر رہا تھا، لیکن اس کے بعد اس کا سرور ڈاؤن ہو گیا۔ اس بارے میں ’ٹوئٹر سپورٹ‘ نے ٹوئٹ کر کے جانکاری دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined