وزارت خارجہ، تصویر آئی اے این ایس
مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے درمیان ہندوستانی وزارت خارجہ نے اہم معلومات شیئر کی ہیں۔ وزارت کے مطابق خلیجی خطے میں جاری تنازعہ میں اب تک 6 ہندوستانی شہریوں کی جانیں جا چکی ہیں، جبکہ ایک اب بھی لاپتہ ہے۔ حکومت لاپتہ افراد کی تلاش اور جان گنوانے والوں کی لاشوں کو جلد از جلد ہندوستان لانے کے لیے جنگی پیمانے پر کوششیں کر رہی ہے۔ وزارت خارجہ نے اب تک 3 لاکھ لوگوں کی بحفاظت وطن واپسی کرائی ہے۔
Published: undefined
وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سکریٹری اسیم آر مہاجن نے بتایا کہ سعودی عرب، عمان، عراق اور متحدہ عرب امارات میں واقع ہندوستانی مشن مقامی افسران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ حکومت کی تمام تر توجہ اس وقت ان خاندانوں کو راحت پہنچانے پر ہے۔ لاپتہ ہندوستانی کی بحفاظت برآمدگی کے لیے بھی مقامی سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نریند مودی نے دنیا کے 5 ممالک کے رہنماؤں سے فون پر بات کر ہندوستان کا موقف واضح کیا ہے۔
Published: undefined
وزیر اعظم مودی نے عمان کے سلطان سے بھی بات کی۔ بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کو صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعہ ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستان کی اولین ترجیح فی الحال کشیدگی کو کم کرنا اور خطے میں جلد از جلد امن بحال کرنا ہے۔
Published: undefined
اس سفارتکاری بات چیت کا ایک بڑا حصہ عالمی معیشت سے وابستہ رہا۔ وزیر اعظم مودی نے توانائی کی تنصیبات پر ہو رہے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ دراصل تیل اور گیس کے ٹھکانوں پر حملے انٹرنیشنل مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا کر سکتے ہیں، جس سے ہندوستان سمیت پوری دنیا متاثر ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی اور دیگر لیڈران نے ’آبنائے ہرمز‘ سے جہازوں کی محفوظ اور بغیر کسی رکاوٹ کے آمد و رفت کی حمایت کی ہے۔
Published: undefined
وزارت خارجہ میں خلیجی ممالک کے جوائنٹ سکریٹری اسیم مہاجن نے کہا کہ کل دیر رات ہمیں 18 مارچ کو ریاض میں ہونے والے حملے میں ایک ہندوستانی شہری کی افسوسناک موت کی اطلاع ملی۔ ہم متوفی کے خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ریاض میں واقع ہمارا سفارتخانہ متاثرہ خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ہم لاش کو جلد از جلد ہندوستان واپس لانے کے لیے مقامی افسران کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اب تک مختلف واقعات میں 6 ہندوستانی شہریوں کی جانیں جا چکی ہیں اور ایک لاپتہ ہے۔ سعودی عرب، عمان، عراق اور متحدہ عرب امارات میں واقع ہمارے سفارتخانے لاپتہ ہندوستانی شہری کی واپسی کے لیے افسران کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined