خبریں

پاکستانی اور افغانی وزرائے خارجہ کے مابین ’لفظی جنگ‘

افغان وزیر خارجہ نے سہ ملکی مذاکرات کے دوران پاکستان سے ’مخلصانہ اور نتیجے پر مبنی‘ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا  تو جواب میں پاکستان وزیر خارجہ نے کہا کہ کابل پاکستان پر انگلیاں اٹھانا بند کرے۔

پاکستانی اور افغانی وزرائے خارجہ کے مابین ’لفظی جنگ‘
پاکستانی اور افغانی وزرائے خارجہ کے مابین ’لفظی جنگ‘ 

پاکستان اور اس کے ہمسایہ ملک افغانستان نے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سہ ملکی مذاکرات میں شرکت کے لیے ہفتے کو ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچے تھے۔ چینی وزیر خارجہ کے ہمراہ علاقائی سطح پر قیام امن کی خاطر اپنی نوعیت کی یہ دوسری کانفرنس تھی۔

Published: undefined

افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کا اپنے پاکستانی ہم منصب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ امن کے حصول کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا، ’’ ہم امن کے لیے پاکستان سے نتیجے پر مبنی اقدامات اور مصالحتی عمل کے لیے اس کی مخلص حمایت چاہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

اس کے جواب میں پاکستانی وزیر خارجہ نے علاقائی کشیدگی کا ذمے دار کابل حکومت کو ٹھہرایا۔ ان کا کہنا تھا، ’’اگر افغانستان امن چاہتا ہے تو اسے پاکستان پر انگلیاں اٹھانا بند کرنا ہو گا۔‘‘

Published: undefined

افغانستان اور امریکا دونوں ہی پاکستان پر الزام عائد کرتے ہیں کہ وہ طالبان جنگجوؤں کو مدد فراہم کرتا ہے اور اسی باعث وہ افغانستان میں مقامی اور غیر ملکی اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ تاہم پاکستانی حکومت ان الزامات کو یکسر مسترد کرتی ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں شاہ محمود قریشی کا کابل پہنچنے کے بعد کہنا تھا کہ ’بلیم گیم‘ کو ختم کرنے کا وقت آ پہنچا ہے اور ’مشترکہ مستقبل‘ کی بات ہونی چاہیے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک افغانستان میں قیام امن کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

دوسری جانب جمعے کے دن پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے تصدیق کی تھی کہ اسلام آباد حکومت امریکا اور افغان طالبان کے مابین امن مذاکرات میں تعاون و مدد فراہم کر رہی ہے۔ پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق امن مذاکرات کا یہ نیا دور سترہ دسمبر سے شروع ہو گا۔ رواں ماہ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز