خبریں

ایرانی و امریکی قیدیوں کا تبادلہ: ژیو وانگ اور ایرانی سائنسداں سلیمانی رہا

ایران اور امریکا نے اپنی اپنی جیلوں میں سے ایک ایک قیدی کو رہائی دے دی ہے۔ قیدیوں کے درمیان تبادلہ ہفتے کے روز مکمل ہوا۔ ایران نے چینی نژاد امریکی قیدی کو رہائی دی ہے۔

ایرانی و امریکی قیدیوں کا تبادلہ: ژیو وانگ اور سلیمانی رہا
ایرانی و امریکی قیدیوں کا تبادلہ: ژیو وانگ اور سلیمانی رہا 

ایران نے چینی نژاد امریکی قیدی ژیو وانگ کو رہائی دے دی ہے جب کہ امریکا سے ماہر حیاتیات پروفیسر مسعود سلیمانی رہا کیے گئے ہیں۔ تبادلے کا عمل سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں مکمل ہوا۔ ایران کے لیے امریکی مندوب برائن ہُک اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف بھی تبادلے کے وقت زیورخ میں موجود تھے اور انہوں نے اپنے ملکی سائنسدان کو رہائی پر مبارک دیتے ہوئے استقبال کیا۔ سلیمانی بھی ایرانی حکام کے ہمراہ ہفتے کو کسی وقت اپنے ملک پہنچ جائیں گے۔

Published: undefined

وانگ اب سوئٹزرلینڈ سے ابتدائی چیک اپ کے لیے جرمن شہر لانڈشٹول روانہ ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر نے قیدیوں کے تبادلے کے بعد اپنے شہری کی رہائی پر سوئٹزرلینڈ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Published: undefined

سب سے پہلے اس تبادلے کے حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ وہ مسرت سے یہ اعلان کرتے ہیں کہ جلد ہی پروفیسر مسعود سلیمانی اور ژیو وانگ رہائی پانے کے بعد اپنے اپنے خاندان کے ساتھ یکجا ہو جائیں گے۔ انہوں نے ان کی رہائی کی کوششوں میں شریک مختلف فریقوں اور خاص طور پر تہران میں سوئٹزر لینڈ کے سفارت خانے کی کوششوں کو سراہا ہے۔

Published: undefined

یہ امر اہم ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات یا روابط موجود نہیں ہیں اور اس باعث ایران کے اندر امریکی مفاد کی نگرانی تہران میں قائم سوئٹزرلینڈ کا سفارت خانہ کرتا ہے۔

Published: undefined

ژیو وانگ چینی نژاد امریکی شہری ہیں اور وہ پرنسٹن یونیورسٹی کے گریجوایٹ ہیں۔ انہیں سن 2016 میں ایران میں تحقیقی عمل کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ بعد میں تہران حکومت نے ان پر جاسوسی کے الزامات عائد کر دیے تھے۔

Published: undefined

تہران حکومت کے مطابق وانگ ریسرچ کی آڑ میں امریکا کے لیے جاسوسی جاری رکھے ہوئے تھے۔ وانگ کو اسی الزام میں سن 2017 میں ایک ایرانی عدالت نے دس برس کی قید سزا سنائی تھی۔ پرنسٹن یونیورسٹی اور وانگ کا خاندان ایرانی الزام کی تردید کرتے رہے ہیں۔

Published: undefined

ایران کے اسکالر پروفیسر مسعود سلیمانی ہیماٹولوجی اور اسٹیم سیل کے شعبے کے ماہر ہیں۔ انہیں اکتوبر سن 2018 میں شکاگو ایئر پورٹ پر اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ، امریکی حکام کے مطابق ایسا بائیالوجیکل مواد لے جانے کی کوشش میں تھے جو امریکی پابندیوں کے زمرے میں آتا تھا۔ امریکی عدالت میں سلیمانی اور ان کے وکیل نے الزامات کی صحت سے انکار کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined