
ہندوستان-امریکہ، تصویر آئی اے این ایس
امریکہ نے روس کے فوجی-صنعتی شعبے کو ٹیکنالوجی اور آلات فراہم کرانے کے الزام میں ہندوستان کی 4 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اب امریکہ نے ان کمپنیوں کے نام اپنی پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیے ہیں۔ ان کمپنیوں کو امریکی وزارت خزانہ کے آفس آف فارن ایسٹس کنٹرول (او ایف اے سی) کی ’اسپیشلی ڈیزیگنیٹیڈ نیشنلز اینڈ بلاکڈ پرسنز‘ (ایس ڈی این) کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ کیا یہ ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات میں آ رہی نرمی کے اشارے ہیں؟ کیونکہ ٹیرف کے معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات کچھ تلخ چل رہے ہیں۔
Published: undefined
امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے منگل (30 جون) کو شیئر کی گئی معلومات کے مطابق جن 4 ہندوستانی کمپنیوں کے نام فہرست سے ہٹائے گئے ہیں، ان میں حیدرآباد واقع آر آر جی انجنیئرنگ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور لوکیش مشینز لمیٹڈ۔ احمدآباد واقع گلیکسی بیئرنگز اور نئی دہلی واقع شوریہ ایروناٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ امریکہ نے اکتوبر 2024 میں گلیکسی بیئرنگز لمیٹڈ پر پابندی عائد کی تھی۔ کمپنی پر الزام تھا کہ اس نے رولر بیئرنگز اور رولر اسمبلی سمیت اعلیٰ ترجیح والے دوہرے استعمال کے درجنوں آلات روز کے مختلف اداروں کو برآمد کیے تھے۔ جبکہ شوریہ ایروناٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ پر روس کو رڈار آلات، ریڈیو نیویگیشن امدادی آلات، ریڈیو ریموٹ کنٹرول آلات اور دیگر برقی آلات کی کھیپ بھیجنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Published: undefined
امریکہ نے آر آر جی انجنیئرنگ ٹیکنالوجی پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے روس میں واقع اور ایس ڈی این فہرست میں شامل آرٹیکس لمیٹڈ کمپنی کو 100 سے زائد مائیکرو الکیٹرانکس کی کھیپ بھیجی تھی۔ اس کے علاوہ لوکیش مشینز لمیٹڈ پر روس کی مختلف مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو مشین ٹولز کی درجنوں کھیپ بھیجنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined