خبریں

اِس سال اب تک 20 ممالک کے 38 صحافیوں کا ہو چکا ہے قتل

پی ای سی کی رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکی ممالک میں صحافیوں کے خلاف تشدد کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں ۔ شام اور عراق میں صحافیوں کے خلاف تشدد میں کمی آئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جنیوا: پریس ایمبلم کمپین ( پی ای سی ) کی ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے جون کے دوران 20 ممالک میں 38 صحافیوں کا قتل ہوا ہے ۔ سوئٹزرلینڈ کے جنیوا شہر میں واقع پی ای سی کے اعداد و شمار کے مطابق صحافیوں کے خلاف تشدد کے معاملات میں 42 فیصد کی کمی آئی ہے ۔ پی اے سی نے اسے پریس کے لئے مثبت اشارہ قرار دیتے ہوئے میکسیکو اور افغانستان میں صحافیوں کے خلاف مسلسل جاری تشدد کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان چھ ماہ کے دوران میکسیکو میں نو صحافیوں کا قتل کر دیا گیا جبکہ افغانستان میں چھ صحافیوں کو اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا پڑا ۔ افغانستان میں صحافیوں کے خلاف تشدد کے لئے مختلف دہشت گرد تنظیمیں جبکہ میکسیکو میں جرائم پیشہ گروہ اہم طور پر ذمہ دار ہیں۔

Published: 05 Jul 2019, 10:10 AM IST

پی ای سی کے سکریٹری جنرل بلیس لیمپن نے جمعرات کو کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی برادری کو ایک آزاد نظام قائم کرنا چاہئے ۔ پی ای سی کی رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکی ممالک میں صحافیوں کے خلاف تشدد کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں ۔ شام اور عراق میں صحافیوں کے خلاف تشدد میں کمی آئی ہے۔

Published: 05 Jul 2019, 10:10 AM IST

صحافیوں کے تحفظ کے معاملے پر پی ای سی مختلف ممالک کی حکومتوں، تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے ۔ پی ای سی بین الاقوامی صحافیوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جس کا قیام جون 2004 میں کیا گیا تھا ۔ پی ای سی کو اقوام متحدہ کے مشیر کا خصوصی درجہ حاصل ہے ۔ اس تنظیم کا مقصد شورش زدہ علاقوں میں صحافیوں کو قانونی تحفظ فراہم کرنا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے ۔

Published: 05 Jul 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 Jul 2019, 10:10 AM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ